پہلا صفحہ

ادلب کی حفاظت نصرہ فرنٹ کے تحلیل یا اس کی دوری کے ساتھ مربوط

بیروت: کارولین عاکوم پیرس : مائکل ابو نجم شامی مخالف جماعتیں ادلب گورنریٹ کے سلسلہ میں ترکی اور روس کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے نتائج کا انتظار کر رہی ہیں جبکہ شامی انتظامیہ متوقعہ فوجی کاروائی کے لئے اپنے فورسز کو مسلسل جمع کر رہی ہے اور اسی کی وجہ […]

ادلب کی حفاظت نصرہ فرنٹ کے تحلیل یا اس کی دوری کے ساتھ مربوط

بیروت: کارولین عاکوم پیرس : مائکل ابو نجم

شامی مخالف جماعتیں ادلب گورنریٹ کے سلسلہ میں ترکی اور روس کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے نتائج کا انتظار کر رہی ہیں جبکہ شامی انتظامیہ متوقعہ فوجی کاروائی کے لئے اپنے فورسز کو مسلسل جمع کر رہی ہے اور اسی کی وجہ سے اس نے کشیدگی نہ ہونے کے معاہدہ کے اعلان کے چند گھنٹوں بعد اس معاہدہ کو توڑ دیا ہے۔

مخالف جماعتوں کے ذرائع اور حقوق انسان کی شامی رصد گاہ نے اتفاقیہ طور پر کہا ہے کہ ابھی ساری کوششیں یہ ہو رہی ہیں کہ شام کو آزاد کرانے والے فرنٹ کو تحلیل کرنے کے لئے اس پر دباؤ ڈالا جائے یا شامی انتطامیہ کے حملہ کو ختم کرنے کے کے لئے اسے ادلب سے دور کر دیا جائے اور رصدگاہ کے ڈائکٹر رامی عبد الرحمن نے "الشرق الاوسط” کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اختیار حلب کے مشرقی شمالی دیہات میں ہوگا لیکن یہ فیصلہ شام کو آزاد کرانے والے فرنٹ کو شامل کرنے یا اسے حل کرنے کے معاہدہ کے بعد ہوگا اور اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا گیا ہے کہ فرنٹ کی بنیادی پریشانی رہنماؤں اور غیر ملکی اہلکاروں کے انجام اور ان کے ساتھ تعامل کرنے کی کیفیت میں پوشیدہ ہے۔

شمالی شام میں لواء المعتصم کے سیاسی دفتر کے صدر مصطفی سیجری اور ادلب کے ایک فوجی ذریعہ نے کہا کہ مناسب حل خود فرنٹ کو تحلیل کرنے میں ہے تاکہ جنگ کا کوئی سبب باقی نہ رہے۔

دوسری طرف فرانسیسی صدارت نے اعلان کیا ہے کہ کل صدر ایمانوئیل میکرون نے اردن کے شاہ عبد اللہ دوم کے ساتھ گفتگو کر کے شام اور اردن کے مابین سرحد پر امن وامان کی حفاظت کے سلسلہ میں فرانسیسی شرکت کی پیشکش کی ہے۔

بدھ – 04 ذی الحجہ 1439 ہجری – 15 اگست 2018ء شمارہ نمبر (14505)