پہلا صفحہ

ادلب کے مسئلہ کی وجہ سے چار رکنی ملاقات ناکام

ماسکو: رائد جبر واشنگٹن: "الشرق الاوسط” کرملین کی طرف سے ظاہر کردہ تحفظ نے انقرہ کی طرف سے منعقد کئے جانے والے چار رکنی چوٹی کانفرنس کی طرف اشارہ کیا ہے اور متعین شدہ بات تھی کہ اگلے ماہ کی سات تاریخ کو روس، ترکی، جرمنی اور فرانس کے رہنماء جمع […]

ادلب کے مسئلہ کی وجہ سے چار رکنی ملاقات ناکام

ماسکو: رائد جبر واشنگٹن: "الشرق الاوسط”

کرملین کی طرف سے ظاہر کردہ تحفظ نے انقرہ کی طرف سے منعقد کئے جانے والے چار رکنی چوٹی کانفرنس کی طرف اشارہ کیا ہے اور متعین شدہ بات تھی کہ اگلے ماہ کی سات تاریخ کو روس، ترکی، جرمنی اور فرانس کے رہنماء جمع ہوں لیکن اس کے مقابلہ تہران میں تین رکنی سربراہی اجلاس ہوگا کیونکہ ادلب کے سلسلہ میں روسی اور ترکی معاہدے ابھی بھی ترکوں کے مقصد میں ہیں اور شام کے مغربی شمال میں واقع اس گورنریٹ میں متشدد جنگجؤوں کی فائل کو حل کرنے کے لئے ان کو کافی وقت دے دیا گیا ہے اور دونوں فریق فوجی نقل وحرکت کی کامیابی کے بعد وہاں کی صورتحال کے سلسلہ میں مکمل افہام وتفہیم تک نہیں پہنچیں ہیں۔

چار رکنی سربراہی اجلاس کے سلسلہ میں کی جانے والی تحفظ کے مقابلہ میں کرملین نے اگلے ماہ کے شروع میں تہران کے اندر ایران، ترکی اور روس کے درمیان ہونے والے سربراہی اجلاس کی تیاریوں کی طرف اشارہ کیا ہے۔

دوسرے سیاق میں امریکی وزارت خارجہ نے کہا کہ پرسو شام کی طرف بھیجے جانے والے اقوام متحدہ کے سفیر اسٹیفن ڈی میسٹورا کے ساتھ امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو کی ہونے والی ملاقات میں شام کے اندر ایک دستور سازی کمیٹی تشکیل دینے کے سلسلہ میں گفتگو ہوئی ہے اور دونوں رہنماؤں نے اس بات پر معاہدہ کیا ہے کہ تمام فریق کو سیاسی دوڑ میں آگے بڑھنا ضروری ہے اور کسی سیاسی حل کے وجود کے بغیر دوبارہ تعمیر کرنے کی گفت وشنید کرنا قبل از وقت اقدام کرنا ہوگا اور اس کی وجہ سے ایسی پریشانی سامنے آئے گی کہ پھر دوبارہ آئنی اصلاح اور آزاد اور صاف وشفاف انتخاب کرانا ممکن نہ ہوگا۔

جمعہ – 06 ذی الحجہ 1439 ہجری – 17 اگست 2018ء شمارہ نمبر (14507)