ترکی کا بحران اپنے شباب پر
انقرہ – واشنگٹن: "الشرق الاوسط” گذشتہ جولائی کو 1.1 ارب لیرہ (182.54 ملین ڈالر) کے بقدر بجٹ میں اضافہ کے اعلان کے ساتھ مرکزی بینک کی طرف سے بینک میں پیسہ رہنے کی کاروائیوں کے بعد کل ترکی لیرہ میں چھ فیصد زیادتی ہوئی ہے لیکن اس کے باوجود ترکی […]

انقرہ – واشنگٹن: "الشرق الاوسط”
گذشتہ جولائی کو 1.1 ارب لیرہ (182.54 ملین ڈالر) کے بقدر بجٹ میں اضافہ کے اعلان کے ساتھ مرکزی بینک کی طرف سے بینک میں پیسہ رہنے کی کاروائیوں کے بعد کل ترکی لیرہ میں چھ فیصد زیادتی ہوئی ہے لیکن اس کے باوجود ترکی بحران ابھی تک اپنے شباب پر ہے کیونکہ انقرہ نے امریکی سامانوں پر ڈبل فیس لگانے کا اعلان کیا ہے اور اسی کے ساتھ اس بات کا بھی اعلان کیا ہے کہ امریکی پادری انڈری برانسون کی گرفتاری مسلسل رہے گی جبکہ یہ معلوم ہونا چاہئے کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ذمہ داروں نے پادری کو آزاد نہ کرنے کی صورت میں منگل کے دن ترکی پر مزید پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی تھی۔
موجودہ صورتحال پر قابو پانے کی تاکید کے سلسلہ میں ترکی صدارت کے ترجمان ابراہیم قالن نے کل کہا کہ اقتصاد اچھا ہونے لگا ہے اور اس میں مزید بہتری ہمارے اداروں کی طرف سے کی جانے والی کاروائیوں کے ساتھ مسلسل ہوتی رہے گی لیکن یہ اس وقت ہوگا جب بہت ہی جلد ان مشکلات کو حل کر لیا جائے۔
ترکی نے امریکہ کی طرف سے کی جانے والی کاروائیوں کے جواب میں وہاں سے آنے والی گاڑیوں، الکوحل سے بنائی گئی چیزوں اور تمباکو پر کسٹم ٹیکس دوگنا کر دیا ہے جبکہ جولائی میں ملک کے اندر اس کی برآمد میں سولہ فیصد زیادتی ہوئی تھی اور شروع سال سے کرنسی میں چالیس فیصد کمی آئی تھی لیکن اس کے باوجود ترکی کے مرکزی بینک نے فائدہ کی قیمت کو بڑھانے سے انکار کر دیا جس کی وجہ سے سرمایہ کار اور ماہرین اقتصاد پریشان تھے اور لیرہ اپنی جگہ پر قائم تھا۔
کل ترکی صدارت نے اعلان کیا ہے کہ انقرہ کو دوحہ کی طرف سے ایسی سرمایہ کاری کی صورت میں پندرہ ملین ڈالر کی قیمت کے بقدر امداد کا انتطار ہے جن کا استعمال بینکنگ اور مالی بازاروں میں ہوگا۔
جمعرات – 05 ذی الحجہ 1439 ہجری – 16 اگست 2018ء شمارہ نمبر (14506)