یمن کے اندر حوثی میلیشیاؤں کی مسلسل ناکامیاں
صنعاء: "الشرق الاوسط” کل حوثی میلیشیاؤں کو ایک سے زائد محاذ پر مسلسل ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے کیونکہ قانون کی حمایت کرنے والے اتحاد کی طرف سے مدد کردہ یمنی فوج نے سرحد پر واقع حجہ گورنریٹ کے مغربی شمال میں واقع حیران نامی دائریکٹوریٹ کے مرکزی علاقہ […]

صنعاء: "الشرق الاوسط”
کل حوثی میلیشیاؤں کو ایک سے زائد محاذ پر مسلسل ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے کیونکہ قانون کی حمایت کرنے والے اتحاد کی طرف سے مدد کردہ یمنی فوج نے سرحد پر واقع حجہ گورنریٹ کے مغربی شمال میں واقع حیران نامی دائریکٹوریٹ کے مرکزی علاقہ کو آزاد کرانے کا اعلان کیا ہے اور اسی طرح اس نے حرض اور حدیدہ ڈائریکٹوریٹ کے درمیان جوڑنے والے بین الاقوامی راستہ کو کاٹنے کا اعلان بھی کیا ہے اور اسی کے ساتھ اس اسٹریٹیجک چوراہے پر قبضہ کرنے کا اعلان کیا ہے جسے حوثی میلیشیائیں حرض اور میدی کے دونوں محاذوں پر اپنے جنگجؤوں کی امداد کرنے کے لئے استعمال کرتی تھیں۔
حیران نامی ڈائریکٹوریٹ اور بین الاقوامی راستہ پر اسی ڈائریکٹوریٹ کے قریب مثلث عاہم کے زوال ہوتے ہی شمال اور مشرق کی طرف سے محاصرہ کئے جانے والے سرحد پر واقع حرض نامی ڈائریکٹوریٹ بھی زوال کے قریب ہے اور اسے صعدہ سے ملنے والے سارے امدادات کو روک دیا گیا ہے اور اس کے علاوہ صنعاء، عمران، حدیدہ، حجہ اور محویت سے آنے والے تمام زندگی بخش امداد کے راستوں کو روک دیا گیا ہے۔
"الشرق الاوسط” کے ساتھ گفتگو کرنے والے فوجی نگہداشت رکھنے والوں کو اس بات کی امید ہے کہ اگلے گھنٹوں میں حجہ گورنریٹ کے محاذوں پر سرکاری فورسز کی طرف سے ڈرامائی طور سے میدانی پیش رفت کا مشاہدہ کیا جائے گا اور خاص طور حرص اور اس کے اور مغرب کی سمت میں واقع میدی نامی ڈائریکوریٹ کے درمیان واقع علاقوں مییں محاصرہ شدہ حوثی جماعت کے سینکڑوں اہلکار کے سامنے اب صرف دو اختیار ہیں یا تو اپنے آپ کو حوالہ کر دیں یا سرکاری فورسز کی گولیاں کھا کر موت کو گلے لگائیں۔
مذکورہ نگہداشت رکھنے والے کی گفتگو کے مطابق اپنے اہلکار کو پچانے کے لئے حوثی میلیشیاؤں کے سامنے حرض کے گھاٹیوں والے علاقہ کی طرف مستبا ڈائریکٹوریٹ سے گزرنے والی زمینی اور فرعی راستوں کو اختیار کرنے کے سوا کوئی چارہ کار نہیں بچا ہے لیکن یہ راستے سرکاری فورسز کے قریب ہونے کی وجہ سے بھاگنے کے علاوہ کسی اور چیز کے لئے نہیں ہے اور اسی طرح انہیں حوثیوں کی ترقیوں پر نگاہ رکھنے والے فضائی حملوں کا بھی سامنا ہوگا۔
جمعہ – 06 ذی الحجہ 1439 ہجری – 17 اگست 2018ء شمارہ نمبر (14507)