بغدادی کے معاون کی طرف سے اپنی آخری ملاقات کی تفصیلات کا انکشاف
لندن: "الشرق الاوسط” بغداد کے اندر جیل سے ابو بکر البغدادی کے سابق معاون نے مشرقی شام میں واقع بنجر علاقے میں ایک پراسرار جگہ پر تنظیم داعش کے رہنما کے ساتھ ہونے والی اپنی آخری ملاقات کی تفصیلات کا انکشاف کیا ہے۔ عراقی اسماعیل العیثاوی […]

لندن: "الشرق الاوسط”
بغداد کے اندر جیل سے ابو بکر البغدادی کے سابق معاون نے مشرقی شام میں واقع بنجر علاقے میں ایک پراسرار جگہ پر تنظیم داعش کے رہنما کے ساتھ ہونے والی اپنی آخری ملاقات کی تفصیلات کا انکشاف کیا ہے۔
عراقی اسماعیل العیثاوی نے "وال اسٹریٹ جرنل” اخبار کے ساتھ گفتگو کے دوران سال 2017 مئی کے مہینے میں بند کھڑکیوں والے لمبے ہال کے اندر داخل ہونے والے پتلے دبلے شخص کے بارے میں بتایا ہے اور وضاحت کیا کہ کس طرح 45 سالہ بغدادی نے حاضرین کو سلام کرنے کے لئے اپنا ہاتھ اٹھایا۔
عیثاوی کے مطابق بغدادی اپنے کمرہ میں بیٹھے ہوئے تنظیم کی ذمہ دار کمیٹی یا تنظیم کی کبینیٹ کے دو رکن کے ساتھ ایسی آواز میں گفتگو کر رہا تھا جو بمشکل سنا جا سکتا تھا اور عیثاوی نے کہا کہ اس نے یہ سمجھا کہ وہ دونوں شخص بغدادی کو حالیہ فوجی پیش رفت کے بارے میں خبر دے رہے تھے اور یہ اس وقت ہوا جب بغدادی کی آواز اچانک بلند ہوئی اور ان دونوں کے چہروں پر چیخ اٹھا اور ان دونوں پر کافی نہ ہونے کا الزام عائد کیا اور اس پر غصہ نمایاں طور پر واضح تھا اور اس اجلاس کے بعد دونوں کو کمیٹی سے الگ کر دیا گیا۔
عیثاوی نے کہا کہ تنظیم کے لیڈر کی گرتی ہوئی صحت کی حالت دیکھ کر چونک گیا اور انہوں نے مزید کہا کہ وہ بہت پتلا دبلا تھا اور اس کی داڑھی بہت زیادہ سفید تھی۔
اتوار – 08 ذی الحجہ 1439 ہجری – 19 اگست 2018ء شمارہ نمبر (14509)