حاجیوں کی بہت اچھی ترتیب اور الیکٹرانک ٹریک کی کامیابی
مشاعر مقدسہ: ابتاہیم القرشی اور سعید الابیض کل صبح کے پہلے گھنٹوں سے غروب آفتاب تک 2.3 ملین حاجیوں نے عرفہ کے میدان میں وقوف اس طرح کیا کہ ان پر سکینت کا نزول ہوتا رہا اور ان کے دل متحد ہوئے اور مغرفت ورحمت کی چاہت میں ان کے […]

مشاعر مقدسہ: ابتاہیم القرشی اور سعید الابیض
کل صبح کے پہلے گھنٹوں سے غروب آفتاب تک 2.3 ملین حاجیوں نے عرفہ کے میدان میں وقوف اس طرح کیا کہ ان پر سکینت کا نزول ہوتا رہا اور ان کے دل متحد ہوئے اور مغرفت ورحمت کی چاہت میں ان کے ہاتھ اللہ رب العزت کے طرف خشوع وخضوع کی حالت میں اٹھے رہے اور مشاعر مقدسہ کے درمیان حاجیوں کے قافلوں کی ترتیب بہت اچھی رہی۔
کل خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز منی کے مقامات پر خود تشریف لائے اور بیت اللہ کے حاجیوں کی راحت وآرام کی نگرانی کی اور آسانی اور امن وسلامتی کے ساتھ فریضہ حج ادا کرنے کے سلسلہ میں ہیش کی جانے والی خدمات کا معائنہ بھی کیا۔
دوسری طرف مرکزی حج کمیٹی کے صدر اور مکہ مکرمہ کے امیر شہزادہ خالد فیصل نے اعلان کیا کہ حاجی عرفات سے مزدلفہ مکمل آسانی کے ساتھ پہنچ چکے ہیں۔
فیصل نے کہا کہ مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں خیر کثیر ہے اور اس بات کی بھی تاکید کی کہ شہزادہ محمد ابن سلمان کی طرف سے مکہ اور مشاعر کو ترقی دینے کے سلسلہ میں بہت زیادہ اصرار تاکہ یہ علاقے دنیا کا سب سے ترقی یافتہ اور صاف وشفاف علاقہ ہو۔(۔۔۔)
منگل – 10 ذی الحجہ 1439 ہجری – 21 اگست 2018ء شمارہ نمبر (14511)