پہلا صفحہ

الحشد کی طرف سے عراق کے شہروں میں اپنے ہیڈکواٹر بند

بغداد: حمزہ مصطفی اربیل: احسان عزیز عراق میں الحشد الشعبی فرنٹ نے مرکزی شہروں سے الحشد کے تمام فورسز کو نکل جانے کا حکم دیا ہے اور خصوصا ان علاقوں سے جو صلاح الدین نینوی اور انبار کے گورنریٹ کے علاقوں سے آزاد ہوئے ہیں۔ الحشد […]

الحشد کی طرف سے عراق کے شہروں میں اپنے ہیڈکواٹر بند

بغداد: حمزہ مصطفی اربیل: احسان عزیز

عراق میں الحشد الشعبی فرنٹ نے مرکزی شہروں سے الحشد کے تمام فورسز کو نکل جانے کا حکم دیا ہے اور خصوصا ان علاقوں سے جو صلاح الدین نینوی اور انبار کے گورنریٹ کے علاقوں سے آزاد ہوئے ہیں۔

الحشد فرنٹ کے نائب انجینیئر ابو مہدی کے نام سے مشہور جمال جعفر آل ابراہیم کی طرف سے جاری کردہ حکم نامہ میں تمام ہیڈ کوٹرس کو نکالنے اور تمام دفاتر کو بند کرنے کا تذکرہ موجود ہے خواہ وہ شہر کے اندر کسی نام سے ہوں اور خاص طور پر ان علاقوں میں جو آزاد ہوئے ہیں اور اسی طرح انہوں نے پرزور انداز میں کہا ہے کہ ٹکڑیوں جماعتوں اور مقدس اداروں کے ساتھ ہونے والی کشمکش کی حالت کو ختم کیا جائے اور اس میں نجف سے متعلق الحشد کی طرف اشارہ ہے۔

اسی سلسلہ میں نجف کی تابع عباس کی جنگجو جماعت نے اس ماہ کے اندر کربلا گورنریٹ میں ہتھیاروں کے گودام کو اڑانے میں دوسرے جہازوں پر الزام لگایا ہے۔

منگل – 10 ذی الحجہ 1439 ہجری – 21 اگست 2018ء شمارہ نمبر (14511)