شاہ سلمان: ہم دہشت گردی کے خلاف مسلسل جنگ اور اسلامی شیرازہ بندی کے خواہش مند ہیں
منی: محمد العایض، سعید الابیض اور ابراہیم القرشی خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے اس بات کی یقین دہانی کی ہے کہ ان کا ملک علاقے بلکہ پوری دنیا کے اندر استقرار واستحکام، امن وسلامتی کی حصول یابی اور اسلامی شیرازہ بندی کا خواہش مند ہے اور […]

منی: محمد العایض، سعید الابیض اور ابراہیم القرشی
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے اس بات کی یقین دہانی کی ہے کہ ان کا ملک علاقے بلکہ پوری دنیا کے اندر استقرار واستحکام، امن وسلامتی کی حصول یابی اور اسلامی شیرازہ بندی کا خواہش مند ہے اور انہوں نے دہشت گردی وانتہا پسندی کے خلاف جنگ کرنے، اس کو پوری طرح جڑ سے اکھاڑ پھینکنے اور اسلام کے روادارانہ پیغام کو مضبوطی سے تھامنے کے سلسلے میں سعودی عرب کے ٹھوس موقف کو پرزور انداز میں بیان کیا ہے۔
شاہ سلمان نے سعودی عرب کے وزیر دفاع، نائب وزیر اعظم، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی موجودگی میں منی کے شاہی محل کے اندر ہونے والی اس سالانہ استقبالیہ تقریب کے دوران یہ بات کہی ہے جس میں اس سال فریضۂ حج کو ادا کرنے والی اسلامی شخصیات، بڑے ذمہ دار مہمان، حج کے وفود، وزارتوں وملکوں کے سربراہان اور رہنماء تشریف فرماں تھے۔
شاہ سلمان نے کہا کہ اللہ رب العزت نے سعودی عرب کو حرمین شریفین کی خدمت کرنے، ان دونوں مقدس مقامات کی زیارت کرنے والوں کی راحت وآرام کا خیال کرنے اور ان کے امن وسلامتی کے لئے بیدار رہنے کے شرف سے نوازا ہے اور اس معاملہ کو اسی وقت سے بہت اہمیت حاصل ہے جب عبد العزیز رحمة اللہ علیہ اور ان کے بعد کے بادشاہوں نے اس کے ارکان کی بنیاد رکھی تھی اور انہوں نے مزید کہا کہ ہم مسلسل ایسا کرتے رہیں گے کیونکہ ہمارا ایمان ہے کہ حاجیوں، عمرہ کرنے والوں اور زیارت کرنے والوں میں سے الرحمن کے مہمانوں کی خدمت کرنا ہم پر واجب ہے اور ہمارے لئے بڑے شرف کی بات ہیں اور ہمیشہ اس پر فخر کرتے رہیں گے۔
دوسری طرف اس سال کے حاجیوں کا استقبال کرنے کے لئے خدمت اور امن وسلامتی کے سارے ادارے اس وقت حرکت میں آ گئے جب آج منی میں مغرب سے قبل کچھ حاجیوں نے مکمل آسانی اور سہولت کے ساتھ حج کی ادائیگی کے بعد جلدی کر دی اور جلدی کرنے والے ان حاجیوں کی تعداد 1.7 ملین تھی جبکہ منی میں جلدی نہ کرنے والے حاجیوں کی تعداد 500 ہزار رہ گئی تھی۔
جمعرات – 11 ذی الحجہ 1439 ہجری – 23 اگست 2018ء شمارہ نمبر (14513)