تین یورپی کمپنی کی طرف سے ایران کے اسفار موقوف
لندن: "الشرق الاوسط” دوبارہ امریکی پابندیاں لگائے جانے کے پیش نظر ایران پر ایک نئی ضرب کاری کی صورت میں کل یورپ کی تین مرکزی کمپنیوں نے تہران کے سفر کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فرانسیسی ایئرلائنس نے کہا کہ وہ آئندہ 18 ستمبر سے […]

لندن: "الشرق الاوسط”
دوبارہ امریکی پابندیاں لگائے جانے کے پیش نظر ایران پر ایک نئی ضرب کاری کی صورت میں کل یورپ کی تین مرکزی کمپنیوں نے تہران کے سفر کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
فرانسیسی ایئرلائنس نے کہا کہ وہ آئندہ 18 ستمبر سے ایران کے اسفار کو بند کر دے گا کیونکہ امریکی پابندیوں کے نتیجہ میں تجارتی آمدنی میں کمی آئی ہے اور فرانسیسی نیوز ایجنسی نے اپنے میڈیا کے دفتر سے نقل کیا ہے کہ اس نے کم خرچ والی اپنی جون نامی کمپنی کے حوالہ تہران کے اسفار کی ذمہ داری دی ہے۔
اسی سلسلہ میں برطانوی ایئرلائنس نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم لندن سے تہران کے اسفار کو موقوف کر دیں گے کیونکہ ابھی اس کام کا کوئی فائدہ سمجھ میں نہیں آ رہا ہے اور مزید یہ بھی کہا کہ اس کا آخری سفر 22 اور 23 ستمبر کو ہوگا اور اس نے کہا کہ وہ شریک فضائی کمپنی کے ساتھ گفتگو کرے گا تاکہ اپنے کسٹمر کے لئے نئ بوکنگز کو پیش کر سکے یا کارڈ کی قیمت واپس کر سکے اور تہران کا آخری سفر 22 ستمبر کو ہوگا اور وہاں سے واپسی 23 ستمبر کو ہوگی۔
اسی سلسلہ میں ہالینڈ کے شاہی ایئر لائنس نے اپنے ٹیوٹر کے صفحہ پر کہا کہا وہ 18 ستمبر کو اپنے اسفار بند کر دے گا۔
اسی اثناء ایرانی اعلی رہنماء علی خامنئی نے کل پاسداران انقلاب کے اندر بحری فورسز کا کمانڈر اڈمیرال علی کو بنایا ہے اور یہ فیصلہ اس وقت ہوا ہے جب خلیج میں امریکی فورسز کے ساتھ کشیدگی بڑھ گئی ہے کیونکہ تہران نے ابنائے ہرمز کو بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔
جمعہ – 12 ذی الحجہ 1439 ہجری – 24 اگست 2018ء شمارہ نمبر (14514)