پہلا صفحہ

آسٹریا کی وزیر خارجہ: میں پوٹن کے سامنے نہیں جھکی

زیورخ: "الشرق الاوسط” کل آسٹریائی وزیر خارجہ کیرین کنائسل نے گزشتہ ہفتے اپنی شادی کے دوران روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے سامنے بہت زیادہ جھکنے کی وجہ سے اپنے اوپر ہو رہے تیز تنقیدوں کو یہ کہ کر مسترد کر دیا ہے کہ یہ جھکنا ذلت ورسوائی کی علامت نہیں ہے۔ […]

آسٹریا کی وزیر خارجہ:  میں پوٹن کے سامنے نہیں جھکی

زیورخ: "الشرق الاوسط”

کل آسٹریائی وزیر خارجہ کیرین کنائسل نے گزشتہ ہفتے اپنی شادی کے دوران روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے سامنے بہت زیادہ جھکنے کی وجہ سے اپنے اوپر ہو رہے تیز تنقیدوں کو یہ کہ کر مسترد کر دیا ہے کہ یہ جھکنا ذلت ورسوائی کی علامت نہیں ہے۔

کنائسل نے آسٹریائی نشریاتی کارپوریشن ریڈیو کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کہا ہے کہ اس کی ترجمانی اس طور پر کی گئی ہے کہ یہ ایسی کاروائی ہے جس سے ذلت ورسوائی کا پتہ چلتا ہے لیکن جولوگ مجھے جانتے ہیں وہ اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ میں کسی کے سامنے نہیں جھکتی ہوں اور انہوں نے مزید یہ بھی کہا ہے کہ اس طرح کا جھکنا رقص کے آخر میں روایتی سلام سمجھا جاتا ہے اور شروع میں پوٹن بھی تو ان کے سامنے جھکے ہیں اور "روئٹرز” ایجنسی کے مطابق کنائسل کو پوٹن کے سامنے بہت زیادہ جھکنے کے بعد تنقیدوں کے طوفان کا سامنا کرنا پڑا ہے اور بعض تجزیہ نگاروں نے کہا ہے کہ سادگی بھرا یہ اشارہ آسٹریا کی ساکھ کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔(۔۔۔)

اتوار – 14 ذی الحجہ 1439 ہجری – 26 اگست 2018ء شمارہ نمبر (14516)