پہلا صفحہ

عون کے حوالے سے نقل کرنے والے ذرائع کا بیان: حریری الجھن میں ہیں

بیروت: ثائر عباس لبنانی صدر مائکل عون کا ماننا ہے کہ حکومت کے نامزد صدر سعد الحریری تصنیف کے مسئلے میں الجھن میں ہیں اور انھوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا ہے کہ وہ حریری کے کام میں مداخلت نہیں کریں گے اور انھوں نے حریری سے صرف دو […]

عون کے حوالے سے نقل کرنے والے ذرائع کا بیان: حریری الجھن میں ہیں

بیروت: ثائر عباس

لبنانی صدر مائکل عون کا ماننا ہے کہ حکومت کے نامزد صدر سعد الحریری تصنیف کے مسئلے میں الجھن میں ہیں اور انھوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا ہے کہ وہ حریری کے کام میں مداخلت نہیں کریں گے اور انھوں نے حریری سے صرف دو باتوں کا مطالبہ کیا ہے جن میں سے پہلا یہ کہ تصنیف کی کارروائی کے سلسلے میں کسی ایک معیار پر اعتماد کیا جائے اور دوسرا یہ کہ کسی بھی جماعت کو الگ نہ کیا جائے۔

صدر عون سے ملنے والوں نے "الشرق الاوسط” کے ساتھ گفتگو کے دوران صدر کی بات نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پرزور انداز میں اس بات کا انکار کیا ہے کہ حریری کے ساتھ کسی بھی طرح کی کوئی مشکل پائی جا رہی ہے اور انہوں نے مزید کہا ہے کہ جس وقت ماضی میں ہم دونوں کے درمیان اختلاف تھا اس وقت بھی شخصی طور پر میں کبھی ان کے درپے نہیں ہوا تھا بلکہ ہم مسلسل رابطہ میں رہے اور انہوں نے اس بات کا بھی اضافہ کیا کہ سیاست کے سلسلے میں میں کسی سے عداوت نہیں کرتا اور جو لوگ اس میدان میں عداوت مول لیتے ہیں وہ غلط ہیں۔(۔۔۔)

پیر – 15 ذی الحجہ 1439 ہجری – 27 اگست 2018ء شمارہ نمبر (14517)