حج کے دوران حوثیوں کی طرف سے 5 راکٹس داغے گئے
ریاض: "الشرق الاوسط” کل یمن کی قانونی حکومت کی حامی اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے انکشاف کیا ہے کہ حوثی میلیشیاؤں نے اس سال موسم حج کے دوران پانچ بیلیسٹک میزائل کے ذریعے سعودی عرب کو نشانہ بنایا ہے اور انہوں نے اس طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ […]

ریاض: "الشرق الاوسط”
کل یمن کی قانونی حکومت کی حامی اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے انکشاف کیا ہے کہ حوثی میلیشیاؤں نے اس سال موسم حج کے دوران پانچ بیلیسٹک میزائل کے ذریعے سعودی عرب کو نشانہ بنایا ہے اور انہوں نے اس طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ اب تک ایران کے ماتحت ان میلیشیاؤں کی طرف سے داغے گئے میزائل کی اجمالی تعداد 182 پہنچ چکی ہے۔
کل میلیشیاؤں کی طرف سے صعدہ سے سعودی عرب کے جنوب میں واقع جازان کی طرف داغا جانے والا آخری میزائل تھا اور مالکی نے پرزور انداز میں کہا ہے کہ اتحاد حوثیوں کے ماتحت بیلیسٹک میزائل کے پلیٹ فارمز اور جگہوں کو بے اثر کرنے کے سلسلے میں مسلسل لگا ہوا ہے۔(۔۔۔)
منگل – 16 ذی الحجہ 1439 ہجری – 28 اگست 2018ء شمارہ نمبر (14518)