پہلا صفحہ

روس کی طرف سے ملنے والی ضمانتوں کے باوجود جنوبی شام کے باشندے بے چین

  درعا ( جنوبی شام): ریاض الزین جنوبی شام میں فوجی سکون کا ماحول ہے کیونکہ اس سے قبل یہ علاقے ماسکو کی سرپرستی میں ہونے والی مفاہمت کے اندر داخل ہو چکے ہیں اور ماسکو کی نگرانی میں ہونے والی اس مفاہمت کی وجہ سے علاقے حکومتی فورسز کے کنٹرول […]

روس کی طرف سے ملنے والی ضمانتوں کے باوجود جنوبی شام کے باشندے بے چین

درعا ( جنوبی شام): ریاض الزین

جنوبی شام میں فوجی سکون کا ماحول ہے کیونکہ اس سے قبل یہ علاقے ماسکو کی سرپرستی میں ہونے والی مفاہمت کے اندر داخل ہو چکے ہیں اور ماسکو کی نگرانی میں ہونے والی اس مفاہمت کی وجہ سے  علاقے حکومتی فورسز کے کنٹرول میں جا چکے ہیں۔

جنوب میں "الشرق الاوسط” کی طرف سے کی جانے والی زمینی تحقیقات سے ظاہر ہوا ہے کہ اسلحہ کی آواز کی خاموشی کے ساتھ ساتھ باشندوں کے درمیان اس بات کا اندیشہ ابھی بھی  برقرار ہے کیونکہ حکومتی سیکیورٹی ادارے کی مشقیں ماضی کی طرح جاری ہیں اور شہریوں نے اپنی امیدیں ظاہر کی ہیں کہ روسی پولیس مفاہمتی معاہدوں پر کۓ گئے دستخط کے دوران ماسکو کی طرف سے پیش کردہ ضمانتوں کی وجہ سے اطمینان کے اسباب فراہم کرے گی۔(۔۔۔)

جمعرات – 18 ذی الحجہ 1439 ہجری – 30 اگست 2018ء شمارہ نمبر (14520)