پہلا صفحہ

امارات سے نیویارک جانے والے مسافروں کو پریشانیوں کا سامنا

دبی: "الشرق الاوسط” کمپنی کے ترجمان کے بیان کے مطابق اس بات کا علم ہوا ہے کہ کل دبی سے نیویارک کے جون کینڈی ہوائی اڈہ کی طرف جانے والے امارات ائیرلائنز کے 10 مسافروں کو مرض کے اثرات کا سامنا کرناپڑا اور ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ […]

امارات سے نیویارک جانے والے مسافروں کو پریشانیوں کا سامنا

دبی: "الشرق الاوسط”

کمپنی کے ترجمان کے بیان کے مطابق اس بات کا علم ہوا ہے کہ کل دبی سے نیویارک کے جون کینڈی ہوائی اڈہ کی طرف جانے والے امارات ائیرلائنز کے 10 مسافروں کو مرض کے اثرات کا سامنا کرناپڑا اور ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ پرواز EK203 کے جون کینڈی ہوائی اڈہ پر پہنچتے ہی صحت کے ذمہ داروں نے احتیاطی کارروائی کے طور پر مسافروں کی طبی جانچ کی اور اب مطلوبہ حالات کے لئے ضروری نگہداشت بھی پیش کی جارہی ہے جبکہ بقیہ مسافروں کو تھوڑے ہی وقت میں جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔

امارات ائیرلائنز نے یقین دلایا ہے کہ جہاز کے عملہ اور مسافروں کی حفاظت  ہمیشہ ان کی پہلی ترجیح رہےگی اور امریکی میڈیا نے جون کینڈی ہوائی اڈے کے رن وے پر کھڑے امارات کے  E380 جہاز کی کچھ تصویریں دکھایا ہے اور اسی کے ساتھ سوشل نیٹ ورک پر ایسی تصویریں نشر کی گئی ہیں جن میں دنیا کے بڑے جہاز E380 کے پاس رن وے پر لائن سے کھڑی ایمبولینس کو دکھایا گيا ہے اور ایک رپورٹ میں یہ کہا گیا ہے کہ جہاز میں تقریباً 500 اقراد سوار تھے۔

ایک خاتون ترجمان نے کہا کہ وائٹ ہاؤس جون کینڈی ایئر پورٹ صحت سے متعلق کمرے میں داخل جہاز کی صورتحال کا معائنہ کر رہا ہے اور جو بھی نتیجہ سامنے آئے گا  صدر ٹرمپ اس سے با خبر ہوں گے۔

جمعرات – 26 ذی الحجہ 1439 ہجری – 06 ستمبر 2018ء شمارہ نمبر (14527)