مشرقی ایشیاء میں امریکی اثر ورسوخ کے خلاف روسی نقل وحرکت
ماسکو: رائد جبر یہ بات طے شدہ ہے کہ اگلے ہفتہ روس کی میزبانی میں ایک ایسا سربراہی اجلاس منعقد ہوگا جس میں صدر ولادی میئر پوٹن کے ساتھ چین، جاپان اور دونوں کوریا کے رہنماء شریک ہوں گے اور یہ ایک ایسا واقعہ ہے جس کے بارے میں روسی […]

ماسکو: رائد جبر
یہ بات طے شدہ ہے کہ اگلے ہفتہ روس کی میزبانی میں ایک ایسا سربراہی اجلاس منعقد ہوگا جس میں صدر ولادی میئر پوٹن کے ساتھ چین، جاپان اور دونوں کوریا کے رہنماء شریک ہوں گے اور یہ ایک ایسا واقعہ ہے جس کے بارے میں روسی ذمہ داروں نے کہا ہے کہ مشترکہ مسائل اور علاقہ کی فائلوں کے سلسلہ میں گفت وشنید کرنے کے لئے یہ واقعہ بہت اہم ہوگا اور مشرقی ایشیا کے اندر امریکی اثر ورسوخ کے مقابلہ میں ایک نئی نقل وحرکت ہوگی۔
یہ ملاقات مشرق کی اس چوتھی معاشی فورم کے بعد ہوگی جس میں ہر سال دس ملکوں کی بڑی کمپنیوں کے نمائندے، تاجر اور ذمہ دار حضرات شرکت کرتے ہیں اور گفتگو کے دوران علاقہ کے ملکوں کے درمیان تعلقات کو ترقی دینے اور روس کے دور تک پھیلے ہوئے خزانہ سے معمور مشرقی علاقہ کے اندر سرمایہ کاریوں کو مضبوط بنانے کے سلسلہ میں بڑے اہتمام کے ساتھ گفتگو ہوگی۔
ہفتہ – 28 ذی الحجہ 1439 ہجری – 08 ستمبر 2018ء شمارہ نمبر (14529)