الحریری: حکومت مکمل مستعد اور حزب اللہ کی طرف سے رکاوٹ
بیروت: نذیر رضا واشنگٹن: ہبہ القدسی لبنانی حکومت کے ذمہ دار وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں اپنا کام انجام دے دیا ہے اور حکومت مکمل مستعد ہے لیکن حکومت بنانے کے سلسلہ میں حزب اللہ کے رہنماؤں کی طرف سے ایک فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بارے میں بعض […]

بیروت: نذیر رضا واشنگٹن: ہبہ القدسی
لبنانی حکومت کے ذمہ دار وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں اپنا کام انجام دے دیا ہے اور حکومت مکمل مستعد ہے لیکن حکومت بنانے کے سلسلہ میں حزب اللہ کے رہنماؤں کی طرف سے ایک فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بارے میں بعض نے کہا کہ یہ آٹھ آذار سنی کی رکاوٹ ہے لیکن یہ چھ ارکان پارلیمنٹ سے کہیں زیادہ بڑا ہے اور انہوں نے تمام فریقوں کو ملک کو چلانے کے سلسلہ میں اپنی ذمہ داری اٹھانے کی دعوت دی ہے۔
حریری نے مزکورہ آٹھ آذار سنی کو اپنے حصہ سے وزارت دینے کے ہر احتمال کو ختم کر دیا ہے اور مسئلہ کو حل کرنے کے سلسلہ میں دوسروں کے لؾ دروازہ کو کھلا رکھا ہے تاکہ دوسرے اس مسئلہ کو حل کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں اور انہوں نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ ان کی وزارتی ٹیم فیوچر کے وزراء پر ہی انحصار نہیں کرے گی بلکہ سابق صدر نجیب میقاتی کے حصہ سے ایک وزیر کو شرکت کرے گی اور اسی طرح ایک سنی وزیر بھی ہیں جو صدر جمہوریہ کی طرف سے ہوں گے۔
واشنگٹن میں کل امریکی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ اس نے حزب اللہ کے جنرل سیکریٹری حسن نصر اللہ کے بیٹے جواد نصر اللہ کو عالمی دہشت گرد قرار دیا ہے اور اس نے لبنان کینشیعی تنظیم پر زبردست دباؤ بنایا ہے اور وزارت نے جواد نصر اللہ کو پارٹی کا ابھرتا ہوا رہنماء قرار دیا ہے۔
بدھ 06 ربیع الاول 1440 ہجری – 14 نومبر 2018ء – شمارہ نمبر [14596]