حفتر اقوام متحدہ کے منصوبہ بندی کے پابند
بالیرمو: شوقی الریس قاہرہ: خالد محمود لیبیا کے قومی فوج کے کمانڈر مشیر کار خلیفہ حفتر نے پرسو بالیرمو میں شروع ہونے والی اور کل اٹلی کے صقلیہ نامی جزیرہ میں ختم ہونے والی کانفرنس کے بعد لیبیا کے اندر اقوام متحدہ کی منصوبہ بندی کی پابندی کرنے کا وعدہ کیا […]

بالیرمو: شوقی الریس قاہرہ: خالد محمود
لیبیا کے قومی فوج کے کمانڈر مشیر کار خلیفہ حفتر نے پرسو بالیرمو میں شروع ہونے والی اور کل اٹلی کے صقلیہ نامی جزیرہ میں ختم ہونے والی کانفرنس کے بعد لیبیا کے اندر اقوام متحدہ کی منصوبہ بندی کی پابندی کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کی طرف سے لیبیا میں بھیجے گئے اس کے سفیر غسان سلامہ نے کہا کہ حفتر نے سنہ 2019ء کے شروع میں ہونے والے انتخابات سے قبل ایک قومی کانفرنس کرنے اور اقوام متحدہ کی منصوبہ بندی کی پابندی کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
اٹلی کے صدر جوزی کونٹی کی طرف سے کئے جانے والی کانفرنس سے اپنے آپ کو دور رکھا اور اخوان نے اس میں شرکت کرنے والوں کا بائکاٹ بھی کیا لیکن انہوں نے قومی فیڈرل حکومتنکے صدر فائز السراج سے مصری صدر عبد الفتاح السیسی اور ٹونسی صدر باجی سے ملاقات کی۔
اس کانفرنس میں ترکی کے وفد نے نائب صدر فؤاد اقطائی کی صدارت میں اچانک واپسی اختیار کر لی اور ذرائع نے الشرو الاوسط سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر سیسی اور مشیر کار حفتر نے کانفرنس کے بعد ایک چھوٹی سی سربراہی اجلاس میں بڑے اصرار کے ساتھ ترکی کی مشارکت کا انکار کیا تھا اور اسی وجہ سے ترکی کے وفد نے واپس جانے کا فیصلہ کیا۔
بدھ 06 ربیع الاول 1440 ہجری – 14 نومبر 2018ء – شمارہ نمبر [14596]