سویڈن کے مذاکرات کے سلسلہ میں اقوام متحدہ اور یمن کی زبردت کوششیں
نیویاتک – لندن: "الشرق الاوسط” یمن میں امن وسلامتی کے سلسلہ میں اقوام متحدہ کے سفیر مارٹن گریفتھ کی طرف سے اس ماہ کے آخر میں سویڈن کے اندر کئے جانے والے مذاکرات میں اقوام متحدہ اور یمن کی زبردست کوششوں کا مشاہدہ کیا گیا ہے جبکہ کل یمن کی قانونی […]

نیویاتک – لندن: "الشرق الاوسط”
یمن میں امن وسلامتی کے سلسلہ میں اقوام متحدہ کے سفیر مارٹن گریفتھ کی طرف سے اس ماہ کے آخر میں سویڈن کے اندر کئے جانے والے مذاکرات میں اقوام متحدہ اور یمن کی زبردست کوششوں کا مشاہدہ کیا گیا ہے جبکہ کل یمن کی قانونی حکومت نے اس مذاکرات میں شرکت کرنے کے سلسلہ میں اپنی منظوری کا اعلان کر دیا ہے۔
اسی کے ساتھ برطانیہ نے سلامتی کونسل کے اندر ایک تجویز پیش کی ہے جس میں حدیدہ بندرگاہ میں فوری طور پر جنگ بندی کرنے کی دعوت اور انسانی امداد پہنچانے کے سلسلہ میں آڑے آنے والی تمام رکاوٹوں کو ہٹانے کے لئے دو ہفتہ کی مہلت دی گئی ہے۔
یمن کی حکومت نے آنے والے مذاکرات میں اپنی شرکت کرنے کے سلسلہ میں منظوری کا اظہار کیا ہے اور اس بات پر زور دیا یے کہ حوثی لوگ بغیر کسی شرط کے ساتھ اس مذاکرات میں حاضر ہوں۔(۔۔۔)
منگل 12 ربیع الاول 1440 ہجری – 20 نومبر 2018ء – شمارہ نمبر [14502]