پہلا صفحہ

یمن کے سلسلہ میں سویڈن کے مشاورات ستمبر کے شروع میں ہوں گے

لندن: بدر القحطانی ایسا لگ رہا ہے کہ قانونی حکومات اور باغی سرکش لوگوں کے درمیان سویڈن کے اندر یمن کی سلامتی کے سلسلہ میں ہونے والے مشاورات چند لوجیسٹک وجوہات کی بنا پر ملتوی ہو گئے ہیں۔ کل امریکی وزیر دفاع جیمس ماٹیس نے اعلان کیا ہے […]

یمن کے سلسلہ میں سویڈن کے مشاورات ستمبر کے شروع میں ہوں گے

لندن: بدر القحطانی

ایسا لگ رہا ہے کہ قانونی حکومات اور باغی سرکش لوگوں کے درمیان سویڈن کے اندر یمن کی سلامتی کے سلسلہ میں ہونے والے مشاورات چند لوجیسٹک وجوہات کی بنا پر ملتوی ہو گئے ہیں۔

کل امریکی وزیر دفاع جیمس ماٹیس نے اعلان کیا ہے کہ یمن کے مشاورات سویڈن میں دسمبر کے شروع میں ہوں گے اور انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب اور امارات اس کے منعقد ہونے کے سلسلہ میں مکمل مدد کر رہے ہیں اور الشرق الاوسط کو باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یہ مشاورات پانچ سے دس تاریخ کے درمیان ہوں گے اور احتمال یہ ہے کہ یہ سویڈن کے ایک چھوٹے شہر میں ہوں اور دار الحکومت اسٹوکہولوم میں ہونا ضروری نہیں ہے اور ان ذراع نے مزید کہا کہ 29 نومبر کو ہونے والے اس پروگرام میں چند لوجسٹک اسباب حائل ہوئے ہیں جن کی وجہ سے مقررہ وقت پر اسے منعقد نہیں کیا جا رہا ہے جیسا کے گذشتہ ہفتہ ان اسباب کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔

یہ معلومات اس وقت ملی ہیں جب کل اقوام متحدہ کے سفیر گریفتھ صنعاء پہنچے جہاں وہ حوثیوں سے ملاقات کریں گے پھر قانونی حکومت کے وفد سے ملاقات کریں گے اور یمن کے سرکاری ذرائع نے کہا کہ قانونی حکومت کا وفد سویڈن ہرگز اس وقت نہیں جائے گا جب تک کہ حوثیوں کا وفد نہ پہنچ جائے اور اس بات کی طرف اشارہ بھی کیا کہ حوثی وفد کے ساتھ اقوام متحدہ کے سفیر عمان تک ساتھ جائیں گے پھر وہاں سے سویڈن جائیں گے۔(۔۔۔)

جمعرات 14 ربیع الاول 1440 ہجری – 22 نومبر 2018ء – شمارہ نمبر [14504]