یمنی حکومت: 2216 کے خلاف فیصلے قابل قبول نہیں
جدہ: سعید الابیض یمن کی قانونی حکومت نے پرزور انداز میں کہا ہے کہ وہ سلامتی کونسل کے 2216 قانون کی پابند ہے اور یمن کے وزیر خارجہ خالد الیمانی نے الشرق الاوسط سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصہ سلامتی کونسل سے جاری والے والا ایک نمایاں فیصلہ ہے […]

جدہ: سعید الابیض
یمن کی قانونی حکومت نے پرزور انداز میں کہا ہے کہ وہ سلامتی کونسل کے 2216 قانون کی پابند ہے اور یمن کے وزیر خارجہ خالد الیمانی نے الشرق الاوسط سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصہ سلامتی کونسل سے جاری والے والا ایک نمایاں فیصلہ ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ ہم سابقہ فیصلوں کو نافذ کرنے کے سلسلہ میں بین الاقوامی سماج سے پرعزم ارادہ کی ضرورت ہے اور ہم معاملہ کو پیچیدہ نہیں کرنا چاہتے ہیں۔
ذرائع ابلاغ میں نشرکردہ برطانوی قرارداد کے سلسلہ میں پوچھے جانے والے سوال کا جواب دیتے ہوئے یمانی نے کہا کہ اہل برطانیہ کا یہ ماننا کہ وہ ان فیصلوں کے ذریعہ یمن کا حل پیش کریں گے جنہیں وہ ان دنوں اپنے سلامتی کونسل میں پاس کرنے کی کوشش کر رہے ہیں یہ ماننا غلط ہے اور ہم نے برطانوی فریق کے سامنے واضح کردیا تھا اور کہا تھا کہ ہم ایسے فیصلے ہرگز قبول نہیں کریں گے جو 2216 فیصلہ کے سلسلہ میں بین الاقوامی قانون کی طاقت کو کم کر دے۔(۔۔۔)
ہفتہ 23 ربیع الاول 1440 ہجری – 01 دسمبر 2018ء – شمارہ نمبر [14613]