ایران کے مخالفین کو خاموش کرنے کے لئے ایک گروپ کا انکشاف
لندن: "الشرق الاوسط” برطانوی سیکورٹی اہلکار نے انکشاف کیا ہے کہ ایران نے اپنے پڑوس ملک کے اندر اپنے مخالفین کو خاموش کرنے کے لئے عراق کے اندر قتل کرنے والے گروہ کو بھیجا ہے۔ ڈیلی ٹیلی گراف میگزین کے ذمہ داروں نے بتایا ہے کہ ایران […]

لندن: "الشرق الاوسط”
برطانوی سیکورٹی اہلکار نے انکشاف کیا ہے کہ ایران نے اپنے پڑوس ملک کے اندر اپنے مخالفین کو خاموش کرنے کے لئے عراق کے اندر قتل کرنے والے گروہ کو بھیجا ہے۔
ڈیلی ٹیلی گراف میگزین کے ذمہ داروں نے بتایا ہے کہ ایران کے پاسداران انقلاب کے تابع فیلق القدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی سے ملنے والے براہ راست حکم کی بنیاد پر عراق کے اندر قتل کرنے والے گروہ کو بھیج دیا گیا ہے اور اس کا مقصد عراق کے اندر ایرانی اثر ورسوخ کے مخالفین کو ڈرانا ہے۔
قتل کرنے والے ایران کے ان گروہ کے سب سے نمایاں شکار عادل شاکر التمیمی نامی شخص ہیں اور یہ سابق عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کے سب سے پر اعتماد ہمنوا تھے اور انہیں گذشتہ ستمبر کو فیلق القدس کے ہاتھوں قتل کر دیا گیا ہے۔(۔۔۔)
ہفتہ 23 ربیع الاول 1440 ہجری – 01 دسمبر 2018ء – شمارہ نمبر [14613]