العساف: سعودی عرب میں تبدیلی ۔۔۔ میں اور جبیر دونوں مل کر اسے مکمل کریں گے
ریاض: "الشرق الاوسط” تقرری کے بعد ہونے والے پہلے انٹرویو میں سعودی عرب کے نئے وزیر خارجہ ابراہیم العساف نے فرانس کی نیوز ایجنسی کی طرف سے سعودی عرب کے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے سلسلہ میں پوچھے جانے والے سوال کا جواب دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ […]

ریاض: "الشرق الاوسط”
تقرری کے بعد ہونے والے پہلے انٹرویو میں سعودی عرب کے نئے وزیر خارجہ ابراہیم العساف نے فرانس کی نیوز ایجنسی کی طرف سے سعودی عرب کے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے سلسلہ میں پوچھے جانے والے سوال کا جواب دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک کسی بحران سے نہیں گز رہا ہے بلکہ ان کے ملک میں ایک تبدیلی ہو رہی ہے اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس معاملہ نے ہمیں بیت زیادہ غمگین کیا ہے لیکن نتیجہ کے طور پر ہم کسی بحران سے نہیں گزر رہے ہیں بلکہ ہم تو ایک قسم کی تبدیلی کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔
عادل الجبیر کو خارجی امور کا ذمہ دار بنائے جانے سمیت وزارتی تبدیلی کے سلسلہ میں العساف نے کہا کہ عادل نے سعودی عرب کی نمائندگی کی ہے اور مسلسل کرتے رہیں گے۔(۔۔۔) اور ہم ایک دوسرے کو مکمل کرنے والے ہیں اور اسی سلسلہ میں ریاستہائے متحدی امریکہ میں سفیر شہزادہ خالد ابن سلمان نے وزراء کو مبارکبادی پیش کی ہے اور جبیر اور عساف کے لئے برکت کی دعا کی ہے اور مزید یہ بھی کہا کہ ان دونوں کی تقرری ڈپلومیٹک کام کی تبدیلی میں بڑا اضافہ ہے۔
ہفتہ 21 ربیع الثانی 1440 ہجری – 29 دسمبر 2018ء – شمارہ نمبر [14641]