سوڈان میں گیس، آواز والے بم اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری
لندن: مصطفی سری خرطوم: "الشرق الاوسط” کل سوڈانی پولس نے کئی شہروں اور گاؤں میں تبدیلی کا مطالبہ کرنے والے ہزاروں مظاہرین کو منتشر کر دیا جبکہ کل کے دن کا نام شہید جمعہ تھا۔ پولس نے خرطوم کی سڑکوں پر مظاہرین کا مقابلہ کرنے میں آواز والے […]

لندن: مصطفی سری خرطوم: "الشرق الاوسط”
کل سوڈانی پولس نے کئی شہروں اور گاؤں میں تبدیلی کا مطالبہ کرنے والے ہزاروں مظاہرین کو منتشر کر دیا جبکہ کل کے دن کا نام شہید جمعہ تھا۔
پولس نے خرطوم کی سڑکوں پر مظاہرین کا مقابلہ کرنے میں آواز والے بم اور آنسو گیس کا استعمال کیا ہے اور کل کئی علاقوں میں جمعہ کے بعد نکلنے والا مظاہرہ سب سے زیادہ سخت تھا اور پولس فورسز نے کئی صحافیوں اور سرگرم افراد کو گرفتار کیا ہے اور اسی طرح پرسو شام دیر رات کو عرب بعث سوسلشٹ پارٹی کے دفتر پر چھاپہ مار کر حزب اختلاف کے کئی رہنماؤں کو گرفتار کیا ہے اور اسی طرح قومی کانگریس پارٹی کے نائب صدر فیصل حسن ابراہیم نے کل صبح پہلے وقت میں رہنماء دفتر کے اجلاس کے بعد تنفیذی ادارہ کو سامان فراہم کرنے کے لئے محنت کرنے کی دعوت دی ہے اور اسی طرح سیاسی طاقتوں کو بھی دعوت دی ہے کہ وہ کوشش ومحنت کریں اور امن واستقرار کے اقدار کو تقویت فراہم کریں اور قومی وفاق کے دائرہ میں داخلی فرنٹ کو متحد کریں۔
سرگرم اور مخالفین افراد کے مطابق اس بات کا علم ہوا ہے کہ سوڈان کی ترسٹھویں آزادی کے دن زبردست مظاہرہ نکالنے کے سلسلہ میں نؠی ترتیبات چل رہی ہیں۔
ہفتہ 21 ربیع الثانی 1440 ہجری – 29 دسمبر 2018ء – شمارہ نمبر [14641]