قانونی حکومت: حدیدہ کی بندرگاہ سے انخلاء ظاہری ہے
قاہرہ: علی ربیع لندن: "الشرق الاوسط” کل یمن کی حکومت نے حوثی جماعت پر حدیدہ بندرگاہ سے ظاہری طور پر انخلاء کرنے اور ہالینڈ کے جنرل بیٹریک کومارٹ کی صدارت میں اقوام متحدہ کی ٹیم کے خلاف بغاوت کرنے کا الزام عائد کیا ہے اور الزام اس وقت لگایا گیا ہے […]

قاہرہ: علی ربیع لندن: "الشرق الاوسط”
کل یمن کی حکومت نے حوثی جماعت پر حدیدہ بندرگاہ سے ظاہری طور پر انخلاء کرنے اور ہالینڈ کے جنرل بیٹریک کومارٹ کی صدارت میں اقوام متحدہ کی ٹیم کے خلاف بغاوت کرنے کا الزام عائد کیا ہے اور الزام اس وقت لگایا گیا ہے جب حوثی جماعت نے بندرگاہ کی سیکورٹی ذمہ داری ساحلی فورسز کو دینے کا اعلان کیا تھا۔
"الشرق الاوسط” کے ساتھ ہونے والی گفتگو میں یمن کے سرکاری ذمہ دار نے انخلاء سے متعلق حوثیوں کے گمان کے سلسلہ میں کہا کہ یہ ایک انفرادی کاروائی ہے کیونکہ اس سے قبل جماعت نے جنرل کومارٹ کی صدارت میں گذشتہ دنوں کے اجلاسات میں دوبارہ فورسز کو متعین کرنے کے لئے مشترکہ کمیٹی کی طرف سے کئے جانے والے فیصلہ کا انکار کیا تھا۔
اسی ذمہ دار نے حوثی جماعت پر گذشتہ دنوں کمیٹی کی طرف سے کئے جانے والے معاہدہ کے خلاف بغاوت کرنے کا الزام لگایا تھا اور پرزور انداز میں کہا تھا کہ حوثی جماعت اپنے اہلکار کے انخلاء اور علاقائی سیکورٹی فورسز کے لباس اور پولس فورسز کے ڈریس میں انہیں دوبارہ متعین کرکے شہر اور بندرگاہ کو ظاہری طور پر حوالہ کرکے سویڈن کے معاہدہ پر توجہ دینا چاہتی ہے اور اس کا مطلب یہ ہوا کہ جماعت شہر اور بندرگاہ کو ایک ہاتھ سے حوالہ کرنا چاہتی ہے اور دوسرے ہاتھ سے اسے اپنے قبضہ میں لینا چاہتی ہے۔
اتوار 22 ربیع الثانی 1440 ہجری – 30 دسمبر 2018ء – شمارہ نمبر [14642]