حوثیوں کی طرف سے ہونے والے قتل عام میں پناہگزیں نشانہ پر
جدہ: اسماء الغابری آنکھوں دیکھا میڈیکل ذرائع نے بتایا ہے کہ کل حوثیوں نے قتل عام کا کھیل اس وقت کھیلا جب انہوں نے حجہ نامی سرحدی گورنریٹ کے شمال میں واقع بنی الحداد اور شلیلہ نامی دو گاؤں کے پناہگزینوں کے خیمہ کو نشانہ بنایا جس میں 8 شہری ہلاک […]

جدہ: اسماء الغابری
آنکھوں دیکھا میڈیکل ذرائع نے بتایا ہے کہ کل حوثیوں نے قتل عام کا کھیل اس وقت کھیلا جب انہوں نے حجہ نامی سرحدی گورنریٹ کے شمال میں واقع بنی الحداد اور شلیلہ نامی دو گاؤں کے پناہگزینوں کے خیمہ کو نشانہ بنایا جس میں 8 شہری ہلاک اور 27 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
مذکورہ ذرائع نے بتایا ہے کہ حوثی جماعت نے کل صبح خیمہ پر کاٹیچا نامی میزائیل کے ذریعہ حملہ کیا ہے اور میڈیکل اور مدد کے دو ذرائع سے سبا نامی سرکاری ایجنسی نے ان دونوں کی تصدیق کے ساتھ یہ نقل کیا ہے کہ ایک میڈیکل ٹیم زخمیوں کو بچانے کے لئے جائے واردات کو بھیجی گئی تھی اور ان سے یہ معلوم ہوا کہ آٹھ افراد ہلاک اور ستائس افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں اور انہیں سعودی عرب کے ہاسپٹل میں منتقل کر دیا گیا ہے اور ان میں سے سات زخمی افراد کی حالت سنگین ہے۔(۔۔۔)
اتوار 21 جمادی الاول 1440 ہجری – 27 جنوری 2019ء – شمارہ نمبر [14670]