پہلا صفحہ

خادم حرمین کی طرف سے عوام کے پیسوں کا غلط استعمال کرنے سے آگاہی

ریاض: "الشرق الاوسط” خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز نے اپنے ملک میں عوام کے پیسوں کا غلط استعمال کرنے سے آگاہ کیا ہے اور ان کا غلط استعمال کرنے والے ہر شخص کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔ انہوں نے ازسر نو کہا کہ […]

خادم حرمین کی طرف سے عوام کے پیسوں کا غلط استعمال کرنے سے آگاہی

ریاض: "الشرق الاوسط”

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز نے اپنے ملک میں عوام کے پیسوں کا غلط استعمال کرنے سے آگاہ کیا ہے اور ان کا غلط استعمال کرنے والے ہر شخص کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔ انہوں نے ازسر نو کہا کہ ان کا ملک بدعنوانی کا مقابلہ، اس کا خاتمہ اور شفافیت کی حمایت کرنے والے راستہ پر مسلسل چلتا رہے گا۔ انہوں نے اس مناسبت سے نگرانی کرنے والے اداروں کو عوام کے پیسوں کی حمایت اور اس کی حفاظت کرنے کے سلسلہ میں اپنا کام اچھے انداز میں کرنے کی دعوت دی ہے۔

کل ظہر کے بعد دار الحکومت ریاض میں منعقدہ کیبینٹ کمیٹی کی صدارت کرتے ہوئے سعودی عرب کے شاہ نے ان مذکورہ چیزوں سے آگاہ کیا ہے اور انہوں نے پبلک کرپشن کے مسائل کی سپریم کمیٹی کے صدر ولی عہد محمد ابن سلمان اور اس کمیٹی کے اراکین کی طرف سے اس اہم کام کے سلسلہ میں کی جانے والی کوششوں کو بھی سراہا ہے۔

بدھ 01 جمادی الآخر 1440 ہجری – 06 فروری 2019ء – شمارہ نمبر [14680]