پہلا صفحہ

"الشرق الاوسط” کے ساتھ پاکستانی وزیر خارجہ کی گفتگو: سعودی عرب کی وجہ سے ملک کے امن واستقرار کو فروغ ملے گا

اسلام آباد: محمد العائض پاکستانی وزیر خارجہ محمود قریشی نے پرزور انداز میں کہا کہ اس فعال کردار کی بہت ایمیت ہے جو سعودی عرب ملک کے امن واستقرار کے سلسلہ میں مکمل طور پر ادا کر رہا ہے اور انہوں نے پرزور انداز میں یہ بھی کہا کہ سعودی عرب […]

"الشرق الاوسط” کے ساتھ پاکستانی وزیر خارجہ کی گفتگو: سعودی عرب کی وجہ سے ملک کے امن واستقرار کو فروغ ملے گا

اسلام آباد: محمد العائض

پاکستانی وزیر خارجہ محمود قریشی نے پرزور انداز میں کہا کہ اس فعال کردار کی بہت ایمیت ہے جو سعودی عرب ملک کے امن واستقرار کے سلسلہ میں مکمل طور پر ادا کر رہا ہے اور انہوں نے پرزور انداز میں یہ بھی کہا کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد ابن سلمان کی طرف سے پاکستان کے ہونے والے دورہ کی وجہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں اضافہ ہوگا اور ان دونوں ملکوں کے تعلقات مزید اچھے ہوں گے۔

قریشی نے "الشرق الاوط” کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور امارات نے افغانستان کے ساتھ ہونے والے امن وسلامتی کے مذاکرات میں حصہ لیا ہے اور اس میں شک نہیں کہ ہم اس کردار کو بہت اہم سمجھتے ہیں اور اسی طرح ہم اس سلسلہ میں امریکہ کے نمائندہ کو نہیں بھول سکتے ہیں اور اسی طرح پاکستان نے بھی اس مصالحت کے سلسلہ میں کردار ادا کیا ہے اور ساری رکاوٹوں کو آسان کیا اور ہم امید کرتے ہیں کہ تمام لوگوں کے لئے امن واستقرار قائم ہو۔ انہوں نے اس بات کی طرف بھی توجہ مبذول کرائی کہ پاکستان اعتدال اور وسطیت کے ذریعہ انتہاپسندی کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہے کیونکہ اسی طریقہ میں دوسروں کی باتوں کا احترام کرنے کا طریقہ بتایا جاتا ہے۔

جمعہ 10 جمادی الآخر 1440 ہجری – 15 فروری 2019ء – شمارہ نمبر [14689]