گیا Uncategorised

سرنگوں اور شہریوں کی وجہ سے داعش کو جغرافیائی اعتبار سے ختم کرنے میں تاخیر

باگور (مشرقی شام): کمال شیخو انقرہ: سعید عبد الرازق شام کی ڈیموکریٹک فورسز نے اعلان کیا کہ مشرقی شام میں تنظیم داعش کے آخری علاقہ میں موجود محصور شہریوں اور سرنگ میں ان کے داخل ہونے کی وجہ سے داعش کا خاتمہ کرنے کے سلسلہ میں تاخیر ہو رہی ہے۔ […]

سرنگوں اور شہریوں کی وجہ سے داعش کو جغرافیائی اعتبار سے ختم کرنے میں تاخیر

باگور  (مشرقی شام): کمال شیخو انقرہ: سعید عبد الرازق

شام کی ڈیموکریٹک فورسز نے اعلان کیا کہ مشرقی شام میں تنظیم داعش کے آخری علاقہ میں موجود محصور شہریوں اور سرنگ میں ان کے داخل ہونے کی وجہ سے داعش کا خاتمہ کرنے کے سلسلہ میں تاخیر ہو رہی ہے۔

شام کی ڈیموکریٹک فورسز کی مشن کے کمانڈر جیا فرات نے کہا کہ داعش اس باگور علاقہ کے اندر ایک گاؤں میں محصور ہو چکے ہیں جو ہمارے جنگجؤوں کے نشانہ پر ہیں لیکن انہوں نے اشارہ کیا کہ ان کی فورسز احتیاط کے ساتھ حرکت کر رہی ہے کیونکہ وہاں ابھی بہت سے لوگ ہیں جن کو ان انتہاء پسند لوگوں نے اپنا ڈھال بنا رکھا ہے۔

ان فورسز کے ترجمان عدنان عفرین نے کہا کہ سرنگوں کو ابھی تک تلاش کیا جا رہا ہے اور اس سلسلہ میں مختلف طریقے اختیار کئے جا رہے ہیں جن میں بند کرنے یا دھماکہ کرنے کا طریقہ ہے۔(۔۔۔)

اتوار 12 جمادی الآخر 1440 ہجری – 17 فروری 2019ء – شمارہ نمبر [14691]