پہلا صفحہ

واشنگٹن: سوڈان میں مظاہرین کے خلاف کاروائی کرنے کی وجہ سے دہشت گردی کی فہرست سے اس کا نام ہٹانے کی کوششوں میں رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے

خرطوم: احمد یونس کل ایک ممتاز امریکی ذمہ دار نے حکومت کے خلاف مظاہرات کا قلع قمع کرنے کے لئے سوڈان پولس کی طرف سے سخت تشدد کی کاروائی کی جانے کی وجہ سے واشنگٹن کی طرف سے جاری کردہ دہشت گردی کی مدد کرنے والے ممالک کی فہرست سے سوڈان […]

واشنگٹن: سوڈان میں مظاہرین کے خلاف کاروائی کرنے کی وجہ سے دہشت گردی کی فہرست سے اس کا نام ہٹانے کی کوششوں میں رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے

خرطوم: احمد یونس

کل ایک ممتاز امریکی ذمہ دار نے حکومت کے خلاف مظاہرات کا قلع قمع کرنے کے لئے سوڈان پولس کی طرف سے سخت تشدد کی کاروائی کی جانے کی وجہ سے واشنگٹن کی طرف سے جاری کردہ دہشت گردی کی مدد کرنے والے ممالک کی فہرست سے سوڈان کو ہٹانے کے سلسلہ میں کئے جانے والے مذاکرات متاثر ہو سکتے ہیں۔

فرانسیسی نیوز ایجنسی نے خرطوم کا دورہ کرنے والے امریکی قومی سلامتی کمیٹی میں افریقی امور کے ذمہ دار سیریل سارٹر کی گفتگو کو نقل کیا ہے کہ یہ بات ہرگز قابل قبول نہیں ہے کہ سوڈان کی پولس مظاہرین کا صفایہ کرنے کے لئے حد سے زائد سختی برتے اور انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ بغیر الزام ثابت ہوئے ایسا کرنا بند کریے اور کسی کو سزا بھی نہ دے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ بھی ہو کسی کو قتل کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے اور یہ بھی کہا کہ ملک کے اندر ہونے والے موجودہ امور کی وجہ سے سوڈان اور ریاستہائے متحدہ امریکہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات متاثر ہو سکتے ہیں کیونکہ ان مذاکرت کی وجہ سے ہو سکتا ہے کہ سوڈان کا نام دہشت گردی کی مدد کرنے والے ممالک کی فہرست سے نکال دیا جائے۔(۔۔۔)

جمعرات 16 جمادی الآخر 1440 ہجری – 21 فروری 2019ء – شمارہ نمبر [14695]