پہلا صفحہ

حوثیوں کی طرف سے وعدہ خلافی اور حدیدہ سے انخلاء منسوخ

عدن: علی ربیع ۔ جدہ: سعید الابیض حوثیوں نے دوبارہ وعدہ خلافی کا مظاہرہ کیا اور حدیدہ میں دوبارہ فورس کو متعین کرنے کے اس پہلے مرحلہ کو نافذ نہیں ہونے دیا جس کا کل ہونا طے تھا۔ حدیدہ کے گورنر الحسن طاہر نے "الشرق الاوسط” کے ساتھ […]

حوثیوں کی طرف سے وعدہ خلافی اور حدیدہ سے انخلاء منسوخ

عدن: علی ربیع ۔ جدہ: سعید الابیض

حوثیوں نے دوبارہ وعدہ خلافی کا مظاہرہ کیا اور حدیدہ میں دوبارہ فورس کو متعین کرنے کے اس پہلے مرحلہ کو نافذ نہیں ہونے دیا جس کا کل ہونا طے تھا۔

حدیدہ کے گورنر الحسن طاہر نے "الشرق الاوسط” کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حوثیوں نے دوبارہ فورسز متعین کرنے کے اس پہلے مرحلہ کو نافذ نہیں ہونے دیا جس کا کل ہونا اس طرح طے تھا کہ وہ صلیف اور راس عیسی کی بندرگاہوں سے پانچ کیلو میٹر تک اپنی فورسز کا انخلاء کریں گے اور سرکاری فورسز ایک کیلو میٹر تک اپنی فورسز کا انخلاء کرے گی۔ دوبارہ فورس کو متعین کرنے کی کمیٹی کے اندر قانونی حکومت کے نمائندگان نے واضح کیا کہ وہ معاہدہ کو نافذ کرنے میں شریک ہوں گے اور وہ بین الاقوامی نگرانوں کے صدر ڈنمارک کے جنرل مائکل لولیسگارڈ سے ملنے کے لئے بحر احمر کے ملز جائیں گے تاکہ وہ گودام سے گیہوں اور کھانے پینے کی چیزیں تقسیم کرنے کے لئے منتقل کر سکیں۔(۔۔۔)

منگل 21 جمادی الآخر 1440 ہجری – 26 فروری 2019ء – شمارہ نمبر [14700]