ایران

ایران: ظریف کی طرف سے اچانک استعفی نامہ

لندن: "الشرق الاسط” ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے انسٹگرام کے اپنے اکاؤنٹ پر ایک جھوٹا سا پیغام نشر کرکے اپنے عہدہ سے اچانک استعفی دے دیا ہے جبکہ کل تہران میں شام کے صدر بشار الاسد نے ایران کے مرشد اعلی علی خامنئی، اپنے ہم منصب حسن روحانی […]

ایران: ظریف کی طرف سے اچانک استعفی نامہ

لندن: "الشرق الاسط”

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے انسٹگرام کے اپنے اکاؤنٹ پر ایک جھوٹا سا پیغام نشر کرکے اپنے عہدہ سے اچانک استعفی دے دیا ہے جبکہ کل تہران میں شام کے صدر بشار الاسد نے ایران کے مرشد اعلی علی خامنئی، اپنے ہم منصب حسن روحانی اور پاسداران انقلاب کے قدس فورسز کے کمانڈر قاسم سلیمانی سے ملاقات کی اور آٹھ سال پہلے شروع ہونے والے شامی بحران کے بعد یہ پہلا دورہ ہے۔

ظریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں معذرت کرتا ہوں کہ میں مزید اپنے عہدہ کی خدمت انجام نہیں دے سکتا ہوں اور ان سالوں میں مجھ سے جو کمی وکوتاہی ہوئی ہے میں اس سے معافی چاہتا ہوں اور ایرانی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان عباس موسوی نے ظریف کے استعفی کی تصدیق ارنا نامی سرکاری ایجنسی کے بیان میں کر دی ہے۔ (۔۔۔)

منگل 21 جمادی الآخر 1440 ہجری – 26 فروری 2019ء – شمارہ نمبر [14700]