پہلا صفحہ

حزب اللہ کے جواب میں سنیورہ کا پیغام: فاسد انسان ہی چھوٹے چھوٹے ملک بناتا ہے

واشنگٹن: ایلی یوسف ۔ بیروت: "الشرق الاوسط” کل لبنان کے سابق صدر فؤاد سنیورہ نے حزب اللہ کی طرف سے لگائے گئے ان الزامات کا جواب دیا جو ان پر سنہ 2006 سے سنہ 2017 کے دوران لگائے گئے تھے اور حزب اللہ کا الزام یہ تھا کہ ان کے زمانہ […]

حزب اللہ کے جواب میں سنیورہ کا پیغام: فاسد انسان ہی چھوٹے چھوٹے ملک بناتا ہے

واشنگٹن: ایلی یوسف ۔ بیروت: "الشرق الاوسط”

کل لبنان کے سابق صدر فؤاد سنیورہ نے حزب اللہ کی طرف سے لگائے گئے ان الزامات کا جواب دیا جو ان پر سنہ 2006 سے سنہ 2017 کے دوران لگائے گئے تھے اور حزب اللہ کا الزام یہ تھا کہ ان کے زمانہ حکومت میں گیارہ ارب ڈالر فنڈ سے غائب ہوا تھا۔

مستقبل جماعت اور 14 آذار کے چند رہنماؤں کی موجودگی میں سنیورہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بعض لوگ ایسے ہیں جو اپنے کام پر پردہ ڈالنے کے لئے لوگوں کی نگاہ دوسری چیزوں کی طرف متوجہ کر رہے ہیں اور انہوں نے پرزور انداز میں کہا کہ سیاسی فاسد وہ شخص ہے جو ایک ملک کے اندر چھوٹے چھوٹے ملک قائم کرے اور صرف اپنے مفادات پر توجہ رکھے اور دستوری استحقاق کو معطک کرکے قانون کے درمیان حائل ہو اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ ان حملوں کا مقصد ان تمام حکومتوں کی صورت بگاڑنی ہے جو رفیق الحریری کی صدارت میں تھیں اور ان کا اور ان کے بعد آنے والے تمام صدر کا مذاق اڑانا ہے جن میں سعد الحریری بھی ہیں۔(۔۔۔)

ہفتہ 25 جمادی الآخر 1440 ہجری – 02 مارچ 2019ء – شمارہ نمبر [14704]