برطانیہ کی طرف سے یمن میں غیر معمولی جنگ سے انتباہ
عدن: علی ربیع کل برطانوی وزیر خارجہ گریمی ہنٹ نے یمن میں امن وسلامتی کے قیام اور اسٹوکہولوم معاہدہ کے نفاذ کے بارے میں حوثی میلیشیاؤں پر دباؤ ڈالنے کے سلسلہ میں ہونے والے ملک کے دورہ کے اختتام پر عدن کا دورہ کیا۔ ہنٹ نے یمن کے نائب […]

عدن: علی ربیع
کل برطانوی وزیر خارجہ گریمی ہنٹ نے یمن میں امن وسلامتی کے قیام اور اسٹوکہولوم معاہدہ کے نفاذ کے بارے میں حوثی میلیشیاؤں پر دباؤ ڈالنے کے سلسلہ میں ہونے والے ملک کے دورہ کے اختتام پر عدن کا دورہ کیا۔
ہنٹ نے یمن کے نائب وزیر اعظم احمد سعید الخنبشی اور وزیر خارجہ خالد الیمانی کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے بعد یمن میں ایک غیر معمولی جنگ کی صورتحال پیدا ہونے کے سلسلہ میں خدشات کا اظہار کیا ہے کیونکہ حوثی جماعت اور قانونی حکومت کے درمیان ہونے والے معاہدہ کو نافذ نہیں کیا جا رہا ہے اور برطانوی وزارت خارجہ کی سرکاری بیان میں اس بات کی طرف اشارہ کیا گیا کہ امن وسلامتی اور اسٹوکہولوم معاہدہ کو نافذ کرنے کے سلسلہ میں ہنٹ کی طرف سے اس ملک کا ہونے والا دورہ آخری کوشش سمجھی جا رہی ہے۔(۔۔۔)
پیر 27 جمادی الآخر 1440 ہجری – 04 مارچ 2019ء – شمارہ نمبر [14706]