پہلا صفحہ

آخری بار تھوڑی مدت کے لئے بوتفلیقہ کی امیدواری

جزائر: بوعلام گمراسہ کل شام جزائر کے صدر عبد العزیز بوتفلیقہ نے اپنی پانچویں امیدواری کے سلسلہ میں ایک حد متعین کیا ہے اور ایک ایسا اعلان کیا ہے جسے سرکاری ٹیلیویزن نے نشر کیا ہے کہ انہوں نے دستوری کمیٹی کے سامنے اپنی فائل پیش کی ہے اور انہوں نے […]

آخری بار تھوڑی مدت کے لئے بوتفلیقہ کی امیدواری

جزائر: بوعلام گمراسہ

کل شام جزائر کے صدر عبد العزیز بوتفلیقہ نے اپنی پانچویں امیدواری کے سلسلہ میں ایک حد متعین کیا ہے اور ایک ایسا اعلان کیا ہے جسے سرکاری ٹیلیویزن نے نشر کیا ہے کہ انہوں نے دستوری کمیٹی کے سامنے اپنی فائل پیش کی ہے اور انہوں نے حکومت میں اپنے رہنے کی مخالفت کا اعتراف کرتے ہویے یہ وعدہ کیا ہے کہ وہ جیتنے کی حالت میں بہت جلد دوبارہ انتخابات کرائیں گے جس میں وہ شرکت نہیں کریں گے۔

سویٹزرلینڈ کے شہر جنیوا کے ہاسپٹل ایک ہفتہ سے علاج کرانے والے بوتفلیقہ نے اپنے ایک پیغام میں کہا جسے ان کے انتخابی مہم کے ڈائریکٹر عبد الغنی زعلان نے لوگوں کے سامنے پیش کیا کہ وہ سڑک کی نقل وحرکت دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی وعدہ کیا کہ وہ لوگوں کی رائے کے ذریعہ ایک نیا دستور بنائیں گے جس میں ملک کی نئی پیدائش ہوگی اور سارے لوگوں کے ساتھ اس میں انصاف کیا جائے گا اور سب لوگوں کو لے کر چلا جائے گا اور ان سب کے علاوہ رشوت اور بدعنوانی کا خاتمہ ہوگا۔(۔۔۔)

پیر 27 جمادی الآخر 1440 ہجری – 04 مارچ 2019ء – شمارہ نمبر [14706]