پہلا صفحہ

جزائر کی فوج کی طرف سے تکلیف والم کے سالوں کی واپسی کی اجازت نہیں

جزائر: بوعلام غمراسہ جزائر کے آرمی کے چیف اسٹاف احمد قائد صالح نے کہا کہ فوج امن واستقرار کو فروغ دینے میں مشغول رہے گی اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ چند لوگ اس وقت پریشان ہو جاتے ہیں جب وہ جزائر کو پرامن اور مستقر ومستحکم دیکھتے ہیں بلکہ […]

جزائر کی فوج کی طرف سے تکلیف والم کے سالوں کی واپسی کی اجازت نہیں

جزائر: بوعلام غمراسہ

جزائر کے آرمی کے چیف اسٹاف احمد قائد صالح نے کہا کہ فوج امن واستقرار کو فروغ دینے میں مشغول رہے گی اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ چند لوگ اس وقت پریشان ہو جاتے ہیں جب وہ جزائر کو پرامن اور مستقر ومستحکم دیکھتے ہیں بلکہ وہ یہ چاہتے ہیں کہ جزائر میں تکلیف وپریشانی کے وہی سال واپس ہو جائیں جو پہلے تھے اور اس میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ غیر معمولی عوامی نقل وحرکت ہونے والی ہے جس کی وجہ سے صدر عبد العزیز بوتفلیقہ اور ان کی مدد کرنے  والے ذمہ داروں پر دباؤ ہوگا کہ وہ پانچویں مرتبہ صدارت کے لئے امیدوار نہ بنیں۔(۔۔۔)

مظاہرات کے سلسلہ میں اگر گفتگو کریں تو کل یونیورسیٹیوں کے ہزاروں اساتذہ اور طلبہ مظاہرہ میں نکل کر دار الحکومت اور شہروں کی اہم سڑکوں پر اپنی موجودگی کو ثابت کیا ہے جیسا کہ مشرق میں کوہران سڑک اور مشرق میں قسنطینہ سڑک اور اس مظاہرہ میں ان کا پیغام بوتفلیقہ کو پانچویں بار امیدوار نہیں بننے دینا ہے یہاں تک کہ ملک کے جنوبی علاقوں میں بھی امیدواری کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں جو علاقے پرامن ہوا کرتے تھے۔(۔۔۔)

بدھ 29 جمادی الآخر 1440 ہجری – 06 مارچ 2019ء – شمارہ نمبر [14708]