پہلا صفحہ

حدیدہ میں ماحول کو خراب کرنے کے لئے حوثیوں کی عجلت

عدن: علی ربیع کل شہر کے جنوب اور مشرق میں سرکاری فورسز کی جگہوں اور حساس علاقہ کو نشانہ بنائے جانے کے ذریعہ حدیدہ کے ماحول کو خراب کرنے کی حوثی کوششوں کے نئے اشارات دیکھنے کو مل رہے ہیں۔(۔۔۔) یمن کے میڈیا کے وزیر معمر الاریانی نے […]

حدیدہ میں ماحول کو خراب کرنے کے لئے حوثیوں کی عجلت

عدن: علی ربیع

کل شہر کے جنوب اور مشرق میں سرکاری فورسز کی جگہوں اور حساس علاقہ کو نشانہ بنائے جانے کے ذریعہ حدیدہ کے ماحول کو خراب کرنے کی حوثی کوششوں کے نئے اشارات دیکھنے کو مل رہے ہیں۔(۔۔۔)

یمن کے میڈیا کے وزیر معمر الاریانی نے اپنے ٹویٹر پر ایک ویڈیو نشر کی ہے جس میں حدیدہ شہر کے مشرق میں واقع ایک صنعتی سنٹر کے اندر غیر معمولی اتشزدگی کا منظر دیکھنے کو ملا ہے اور اسی علاقہ کے اندر سرکاری حکومت کے فورسز بڑی تعداد میں موجود تھے اور یہ آگ حوثیوں کی طرف سے ہونے والے فضائی حملہ کی وجہ سے لگی ہے۔

اریانی نے قانونی حکومت کے صبر کا پیمانہ لبریز ہونے سے آگاہ کیا ہے اور یمن کی طرف بھیجے گئے اقوام متحدہ کے سفیر مارٹن گریفتھ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی بڑے نگراں مائکل لولیسگارڈ سے معاہدہ کو توڑنے اور حدیدہ کے ماحول کو جان بوجھ کر خراب کرنے کے سلسلہ میں لازمی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔(۔۔۔)

اتوار 03 رجب المرجب 1440 ہجری – 10 مارچ 2019ء – شمارہ نمبر [14712]