پہلا صفحہ
ریاض میں خادم حرمین شریفین کی طرف سے چار بڑے منصوبوں کا آغاز
ریاض: الشرق الاوسط کل خادم حرمین شریفین شام سلمان ابن عبد العزیز نے ریاض شہر میں چار بڑے ایسے منصوبوں کا آغاز کیا ہے جن کی قیمت 86 ملین ریال یعنی 23 ملین ڈالر ہے اور یہ منصوبے مندرجہ ذیل ہیں؛ شاہ سلمان پارک منصوبہ، سرسبز ریاض منصوبہ، کھیل منصوبہ، ریاض آرٹ […]

ریاض: الشرق الاوسط
کل خادم حرمین شریفین شام سلمان ابن عبد العزیز نے ریاض شہر میں چار بڑے ایسے منصوبوں کا آغاز کیا ہے جن کی قیمت 86 ملین ریال یعنی 23 ملین ڈالر ہے اور یہ منصوبے مندرجہ ذیل ہیں؛ شاہ سلمان پارک منصوبہ، سرسبز ریاض منصوبہ، کھیل منصوبہ، ریاض آرٹ منصوبہ۔
امید ہے کہ ان چاروں منصوبوں میں ستر ہزار کام کے مواقع سامنے آئیں گے اور ملک کے اندر اور باہر کے سرمایہ کاروں کے لئے بھی یہ مواقع ہیں اور اس سرمایہ کاری کی قیمت تقریبا 50 ملین ریال یعنی 13.3 ملین ڈالر ہے۔(۔۔۔)
ان منصوبوں کا مقصد فنی اور ثقافتی پہلوؤں کو فروغ دینا ہے اور مقصد میوزیم، تھیٹر، میلہ، سینما ہال، فنکاری کے ادارے اور 1000 معلم اور فنکاری کام کے ذریعہ ریاض شہر کو کھلا ہوا نمائش گاہ بنا کر حاصل کیا جائے گا اور شہریوں کو مختلت قسم کی ورسزش کرنے اور زندگی کے اندر صحت کو اہمیت دینے کے سلسلہ میں ہمت افزائی کی جائے گی اور اس کے لئے شہر کے مشرق سے مغرب تک ورزش کے لئے ایک ٹریک بنایا جائے گا جس کی لمبائی 135 کیلو میٹر ہوگی۔(۔۔۔)
بدھ 13 رجب المرجب 1440 ہجری – 20 مارچ 2019ء – شمارہ نمبر [14722]