پہلا صفحہ

بوتفلیقہ کے بعد کی تیاری میں حکومت کے اندر کشمکش

جزائر: بو علام غمراسہ جزائر کے اندر عوامی تحریک نے حکومت کے اندر ایک کشمکش برپا کر دیا ہے جس کی وجہ سے حکومت کی وہ انتظامیہ گرنے والی ہے جسے بیس سال قبل صدر عبد العزیز بوتفلیقہ نے بنایا تھا۔ کل استعفی دینے والے وزیر اعظم احمد اویحی […]

بوتفلیقہ کے بعد کی تیاری میں حکومت کے اندر کشمکش

جزائر: بو علام غمراسہ

جزائر کے اندر عوامی تحریک نے حکومت کے اندر ایک کشمکش برپا کر دیا ہے جس کی وجہ سے حکومت کی وہ انتظامیہ گرنے والی ہے جسے بیس سال قبل صدر عبد العزیز بوتفلیقہ نے بنایا تھا۔

کل استعفی دینے والے وزیر اعظم احمد اویحی کی قیادت میں نیشنل ڈیموکریٹک اسمبلی پارٹی نے اعلان کیا کہ ان کے ترجمان صادق شہاب ہماری پارٹی کے معروف مواقف سے دور ہو چکے ہیں اور اس میں اس بیان کی طرف اشارہ ہے جسے شہاب نے پرسو رات ایک ٹیلیویزن کو دیا تھا اور کہا تھا کہ اس بیماری کی حالت میں ہماری طرف سے صدر بوتفلیقہ کی امیدواری  ہماری بصیرت کی کمی ہے اور اس کا اعتراف بھی کرنا چاہئے۔(۔۔۔)

اسی سلسلہ میں چیف اسٹاف احمد قاید صالح نے کہا کہ سڑکوں پر نکلنے والے اہل جزائر نے اپنے نیک مقاصد کا اظہار کیا ہے اور بہت سارے لوگوں نے مظبوط اشارہ دیکھا ہے کہ فوج اپنے آپ کو صدر بوتفلیقہ سے الگ کرنے لگی ہے۔

جمعرات 14 رجب المرجب 1440 ہجری – 21 مارچ 2019ء – شمارہ نمبر [14723]