پہلا صفحہ
آج قاہرہ میں مصر، عراق اور اردن کا سربراہی اجلاس
قاہرہ: سوسن ابو حسین ۔ بغداد: حمزہ مصطفی آج قاہرہ میں تین رکنی سربراہی اجلاس منعقد ہوگا جس میں مصری صدر عبد الفتاح السیسی، اردن کے شاہ عبد اللہ دوم اور عراق کے وزیر اعظم عادل عبد المہدی شریک ہوں گے اور سیسی نے کہا کہ اس اجلاس میں اپنے عرب […]

قاہرہ: سوسن ابو حسین ۔ بغداد: حمزہ مصطفی
آج قاہرہ میں تین رکنی سربراہی اجلاس منعقد ہوگا جس میں مصری صدر عبد الفتاح السیسی، اردن کے شاہ عبد اللہ دوم اور عراق کے وزیر اعظم عادل عبد المہدی شریک ہوں گے اور سیسی نے کہا کہ اس اجلاس میں اپنے عرب بھائیوں کے ساتھ مل کر خاص طور پر دوبارہ تعمیراتی میدانوں کے اندر مستقبل میں معاشی بلندی کو حاصل کرنے کے اسباب پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
کل سیسی نے عراق کے وزیر اعظم سے ملاقات کی جنہوں نے مذاکرات کے بعد مشترکہ صحافتی کانفرنس میں کہا کہ اس کانفرنس کی وجہ سے تعلقات اچھے اور گہرے ہوں گے اور ان کا اثر بھی ظاہر ہوگا اور انہوں نے پرزور انداز میں کہا کہ ان کا ملک مصر کے ساتھ مل کر مختلف میدانوں کے اندر چند منصوبے کو انجام دینا چاہتا ہے اور ان میں سرفہرست رہائش، ثقافت، تعلیم اور ٹرانسپورٹ کے میدان ہیں اور امید ہے کہ ان منصوبوں کی وجہ سے دونوں ملکوں کے تعلقات بہتر ہوں گے۔
اسی سے متعلق مصری صدر نے تمام قسم کی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے بین الاقوامی اور عرب کوششوں کو مکمل کرنے کی دعوت دی اور کہا کہ اس وبا کو مکمل طور پر وسیع کوشش کے بغیر نہیں ختم کیا جا سکتا ہے اور اس کے لئے پوری طاقت وقوت اور عزم وارادہ کے ساتھ ان لوگوں کے درپہ ہونا چاہئے جو دہشت گردی کا تعاون مال یا ہتھیار کے ذریعہ کرتے ہیں یا ان کے ساتھ نرمی کا برتاؤ کرتے ہیں اور انہیں پرامن پناہگاہ فراہم کرتے ہیں۔(۔۔۔)
اتوار 17 رجب المرجب 1440 ہجری – 24 مارچ 2019ء – شمارہ نمبر [14726]