امريكہ

پومپیو کی طرف سے لبنان اور اسرائیل کے درمیان تیل کی ثالثی کی پیشکش

بیروت: نذیر رضا امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے اسرائیل کے ساتھ سمندری سرحد پر کشمکش کو حل کرنے کے لئے ثالثی کی پیشکش کی ہے اور یاد رہے کہ یہ وہ علاقہ ہے جو لبنان کے اقتصادی پانی میں واقع ہے اور جہاں لبنان تیل اور گیس کا انکشاف کرتا […]

پومپیو کی طرف سے لبنان اور اسرائیل کے درمیان تیل کی ثالثی کی پیشکش

بیروت: نذیر رضا

امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے اسرائیل کے ساتھ سمندری سرحد پر کشمکش کو حل کرنے کے لئے ثالثی کی پیشکش کی ہے اور یاد رہے کہ یہ وہ علاقہ ہے جو لبنان کے اقتصادی پانی میں واقع ہے اور جہاں لبنان تیل اور گیس کا انکشاف کرتا ہے۔

ایوان کے صدر نبیہ بری کے ذرائع نے الشرق الاوسط سے واضح کیا کہ اس دورہ کی اہمیت اس وجہ سے ہے کہ اس نے سمندری سرحد کو بانٹے کے سلسلہ میں ہوف کی اس تجویز کو ختم کر دیا جس سے یہ بات سامنے آرہی تھی کہ لبنان سمندری بلاک میں اپنے اقتصادی پانی کے نمبر آٹھ سے متعلق اپنے حق سے برطرف ہو جائے اور یہ وہ مساحت ہے جو 800 کیلو میٹر پر محیط ہے اور لبنان نے اس تجویز کو مسترد کر دیا تھا۔(۔۔۔)

اسی سلسلہ میں حزب اللہ اور ایران کے خلاف پومپیو کے حملہ کے پس منظر میں امریکی اور ایرانی کشمکش کے تحت لبنان کے آنے کے خدشات بڑھ چکے ہیں جبکہ خبریں یہ مل رہی ہیں ذمہ داروں کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں سے اس بات کا علم ہوا ہے کہ لبنان نے ایران کو مطمئن کرنے کی کوشش کی ہے۔

اتوار 17 رجب المرجب 1440 ہجری – 24 مارچ 2019ء – شمارہ نمبر [14726]