پہلا صفحہ

اقوام متحدہ کی طرف سے یمن کے بچوں کے خلاف حوثیوں کی خلاف ورزیوں کی مذمت

ریاض: صالح الزید ۔ جدہ: اسماء الغابری یمن میں قانون کی حمایت کرنے والے اتحاد اور اقوام متحدہ نے کل ریاض کے اندر یمن کے بچوں کی حمایت کے سلسلہ میں ایک معاہدہ پر دستخط کیا ہے اور اس معاہدہ پر دستخط کرنے والی بین الاقوامی تنظیم کی خاتون ترجمان فرجینا جامبا […]

اقوام متحدہ کی طرف سے یمن کے بچوں کے خلاف حوثیوں کی خلاف ورزیوں کی مذمت

ریاض: صالح الزید ۔ جدہ: اسماء الغابری

یمن میں قانون کی حمایت کرنے والے اتحاد اور اقوام متحدہ نے کل ریاض کے اندر یمن کے بچوں کی حمایت کے سلسلہ میں ایک معاہدہ پر دستخط کیا ہے اور اس معاہدہ پر دستخط کرنے والی بین الاقوامی تنظیم کی خاتون ترجمان فرجینا جامبا نے حوثیوں کی طرف سے ہونے والی خلاف ورزیوں کی مذمت کی ہے اور پرزور انداز میں کہا کہ حوثی لوگ ہی ہیں جنہوں نے یمن کے بچوں کی حمایت میں کوئی کاروائی نہیں کی ہے۔

بچوں اور ہتھیار چھین لینے سے متعلق اقوام متحدہ کی خاتون سفیر نے انکشاف کیا کہ ہونے والا معاہدہ دنیا کے اندر اپنی قسم کا پہلا معاہدہ ہے اور یہ معاہدہ دونوں فریق کے تعاون سے ہوا ہے اور جامبا نے یہ بھی کہا کہ اس معاہدہ کا نفاذ یمن کی سرزمین میں ہوگا اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ دنیا کے اندر سالانہ دس ہزار بچوں کو فوج میں بھرتی کیا جاتا ہے۔(۔۔۔)

منگل 19 رجب المرجب 1440 ہجری – 26 مارچ 2019ء – شمارہ نمبر [14728]