پہلا صفحہ
خادم حرمین شریفین کی طرف سے لیبیا کے امن واستقرار کی تاکید
ریاض: الشرق الاوسط کل ریاض کے یمامہ محل میں اپنے دفتر کے اندر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز نے لیبی فوج کے کمانڈر خلیفہ حفتر سے ملاقات کی اور اس ملاقات میں لیبیا کے اندر رونما ہونے والے نئے امور کے سلسلہ میں گفتگو ہوئی اور خادم حرمین شریفین […]

ریاض: الشرق الاوسط
کل ریاض کے یمامہ محل میں اپنے دفتر کے اندر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز نے لیبی فوج کے کمانڈر خلیفہ حفتر سے ملاقات کی اور اس ملاقات میں لیبیا کے اندر رونما ہونے والے نئے امور کے سلسلہ میں گفتگو ہوئی اور خادم حرمین شریفین نے پرزور انداز میں کہا کہ سعودی عرب لیبیا کے امن واستقرار اور لیبی عوام کے کئے ترقی کا خواہاں ہے۔
اسی طرح خادم حرمین شریفین نے کل اپنے ریاض کے دفتر میں اردن کے وزیر اعظم اور وزیر دفاع ڈاکٹر عمر رزاز سے ملاقات کی اور اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے تعلقات اور مختلف میدانوں میں ان تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلہ میں گفت وشنید ہوئی اور اس کے علاوہ بین الاقوامی اور علاقائی دونوں سطح پر رونما ہونے والے واقعات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
دوسری طرف نائب وزیر اعظم سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ محمد ابن سلمان نے بھی مشیر کار حفتر سے ملاقات کی اور امن واستقرار کے سلسلہ میں کی جانے والی کوششوں اور لیبیا کے نئے واقعات کے سلسلہ میں گفت وشنید کی۔(۔۔۔)
جمعرات 21 رجب المرجب 1440 ہجری – 28 مارچ 2019ء – شمارہ نمبر [14730]