پہلا صفحہ
ٹیونس کانفرنس: شام کی غیر موجودگی میں گولان پہاڑی سے متعلق مذاکرہ
ٹیونس: ثائر عباس اور سوسن ابو حسین شام کی مقبوضہ گولان پہاڑی پر اسرائیل کی سیادت کے اعتراف کے سلسلہ میں امریکی فیصلہ کی وجہ سے ٹیونس سربراہی اجلاس کی تیاری ہو چکی ہے لیکن اس سربراہی اجلاس میں شام کی موجودگی نہیں ہے جس کی رکنیت عرب لیگ میں اب بھی […]

ٹیونس: ثائر عباس اور سوسن ابو حسین
شام کی مقبوضہ گولان پہاڑی پر اسرائیل کی سیادت کے اعتراف کے سلسلہ میں امریکی فیصلہ کی وجہ سے ٹیونس سربراہی اجلاس کی تیاری ہو چکی ہے لیکن اس سربراہی اجلاس میں شام کی موجودگی نہیں ہے جس کی رکنیت عرب لیگ میں اب بھی معلق ہے۔(۔۔۔)
عرب ڈپلومیٹک ذرائع نے الشرق الاوسط کے ساتھ ہونے والی گفتگو میں کہا کہ ٹیونس سربراہی اجلاس کے اعلان میں اختلافات سے بچتے ہوئے صف بندی اور اتحاد کی اہمیت پر توجہ دی جائے گی اور ان ذرائع نے پرزور انداز میں کہا کہ فلسطینی مسئلہ، امن وسلامتی کے سلسلہ میں عرب اقدام اور بیت المقدس کا مسئلہ اس اجلاس کے سرفہرست ہوگا اور اس میں شام، لیبیا اور یمن کے مسئلہ پر بھی گفت وشنید کی جائے گی اور عراقی سیادت کے سلسلہ میں ترکی فورس کی طرف سے کی جانے والی پامالی کے بارے میں ایک موحد موقف اختیار کیا جائے گا اور اسی طرح عرب ممالک کے داخلی امور کے اندر ایرانی مداخلت کے سلسلہ میں چند فیصلے لئے جائیں گے۔(۔۔۔)
ہفتہ 23 رجب المرجب 1440 ہجری – 30 مارچ 2019ء – شمارہ نمبر [14732]