پہلا صفحہ
حریری کی عدالت کی طرف سے لبنان کی طرف ایک تجزیاتی وفد کی آمد
بیروت: الشرق الاوسط لبنان سے متعلق بین الاقوامی عدالت نے سابق وزیر اعظم رفیق الحریری اور ان کے رفقاء کے قتل کے مسئلہ میں جلد فیصلہ صادر ہونے سے قبل مواقف کو جاننے کے لئے ایک سیکیورٹی وفد لبنان بھیجا ہے۔ بین الاقوامی عدالت کے ذرائع نے الشرق […]

بیروت: الشرق الاوسط
لبنان سے متعلق بین الاقوامی عدالت نے سابق وزیر اعظم رفیق الحریری اور ان کے رفقاء کے قتل کے مسئلہ میں جلد فیصلہ صادر ہونے سے قبل مواقف کو جاننے کے لئے ایک سیکیورٹی وفد لبنان بھیجا ہے۔
بین الاقوامی عدالت کے ذرائع نے الشرق الاوسط کو بتایا ہے کہ بین الاقوامی سیکورٹی وفد کی ایک ٹیم چند دن قبل بیروت پہنچی ہے اور پہنچتے ہی بم دھماکہ میں ہلاک ہونے والوں کے رشتہ داروں کے ساتھ ملاقات شروع کر دی ہے اور اس کے علاوہ ان کے متعلقین اور ان گواہوں سے بھی ملاقات شروع کر دی ہے جن سے براہ راست ملاقات نہ ہو سکی تھی۔
ان ذرائع اس بات کی طرف بھی توجہ مبذول کیا کہ جن لوگوں سے اس وفد کی ٹیم نے براہ راست ملاقات کی ہے ان کی تعداد تقریبا تین سو ہے اور یہ لوگ الحریری کے مسئلہ میں زخمی اور ہلاگ شدگان کے قریبی افراد ہیں۔(۔۔۔)
منگل 26 رجب المرجب 1440 ہجری – 02 اپریل 2019ء – شمارہ نمبر [14735]