پہلا صفحہ
سرکاری طور پر بوتفلیقہ علیحدہ اور فوج کے کمانڈر کی طرف سے صدر کے قریبی لوگوں پر حملہ
جزائر: کمیل الطویل اور بوعلام غمراسہ جزائر کی نیوز ایجنسی نے اعلان کیا کہ صدر عبد العزیز بوتفلیقہ نے دستوری کمیٹی کے صدر کو کل شام اپنی صدارت کی مدت کے ختم ہونے کے فیصلہ کی خبر دے دی ہے اور یہ اقدام فوج کے کمانڈر کرنل احمد قاید صالح کی […]

جزائر: کمیل الطویل اور بوعلام غمراسہ
جزائر کی نیوز ایجنسی نے اعلان کیا کہ صدر عبد العزیز بوتفلیقہ نے دستوری کمیٹی کے صدر کو کل شام اپنی صدارت کی مدت کے ختم ہونے کے فیصلہ کی خبر دے دی ہے اور یہ اقدام فوج کے کمانڈر کرنل احمد قاید صالح کی طرف سے صدر کے ارد گرد لوگوں پر ہونے والے سخت حملہ کے بعد ہوا ہے جس میں انہوں نے ان لوگوں کو ایک ایسی جماعت کے نام سے ذکر کیا ہے جس نے ملک کو لوٹ لیا ہے اور حکومت پر قبضہ کر لیا ہے اور انہوں نے ان سے فوری طور پر حکومت سے دستبردار ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔
سرکاری طور پر استعفی دینے کے بعد جزائر کی دار الحکومت میں لوگوں کو صدر کی علیحدگی پر خوشی مناتے ہوئے دیکھا گیا ہے اور گاڑیوں نے بھی خوب ہارن بجائے ہیں لیکن نگاہیں سڑک کے موقف پر لگی ہے اور خاص طور پر جو کچھ جمعہ کے دن ہوا اس پر تو ساری نگاہیں جمی ہیں۔
اب انتظار ہے کہ استعفی دینے والے صدر کے منصب کے خالی ہونے کا اعلان کرنے کے لئے دستوری کمیٹی منعقد ہوگی اور اس وقت دستوری طور رپ حکومت قومی اسمبلی کے صدر عبد القادر ابن صالح کی ذمہ داری میں ہے لیکن انہوں نے اس عوامی تحریک کی وجہ سے اسے قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے کہ کہیں وہ لوگ ان کا امتحان نہ لینے لگ جائیں۔(۔۔۔)
بدھ 27 رجب المرجب 1440 ہجری – 03 اپریل 2019ء – شمارہ نمبر [14736]