پہلا صفحہ
وقتی صدر کے انتطار میں جزائر فوج کے کمانڈر کی ذمہ داری میں
جزائر: بوعلام سلام ایک ماہ سے زائد مدت تک عوامی مظاہرے کے بعد صدر جمہوریہ عبد العزیز بوتفلیقہ کی طرف سے گذشتہ رات پیش کئے جانے والے استعفی کے بعد جزائر کی ذمہ داری فوج کے کمانڈر قاید صالح کی ہے اور کل دستوری کمیٹی نے صدارت کی جگہ خالی ہونے کا […]

جزائر: بوعلام سلام
ایک ماہ سے زائد مدت تک عوامی مظاہرے کے بعد صدر جمہوریہ عبد العزیز بوتفلیقہ کی طرف سے گذشتہ رات پیش کئے جانے والے استعفی کے بعد جزائر کی ذمہ داری فوج کے کمانڈر قاید صالح کی ہے اور کل دستوری کمیٹی نے صدارت کی جگہ خالی ہونے کا اعلان کیا ہے اور اس انتقالی مرحلہ کے سلسلہ میں پیچیدگی کا ماحول ہے کیونکہ عوامی تحریک نے صدر کی خلافت میں وقتی طور پر نئے صدارتی انتخاب کے انتظار میں دستوری امیدواروں کو مسترد کر دیا ہے۔(۔۔۔)
کل بوتفلیقہ نے جزائر کے عوام کو ایک پیغام دیا ہے جس میں انہوں نے عوام سے اپنی ہر غلطی کے سلسلہ میں معافی مانگی ہے۔(۔۔۔)
جمعرات 28 رجب المرجب 1440 ہجری – 04 اپریل 2019ء – شمارہ نمبر [14737]