امريكہ
ٹرمپ کی طرف سے تہران کے کردار میں کمی کی تاکید
واشنگٹن: ہبہ القدسی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایرانی جوہری معاہدہ سے اپنے ملک کے نکلنے پر فخر کرتے ہوئے اس بات کی تاکید کی ہے کہ ان کی انتظامیہ کی طرف سے اس خارجی پالیسی کو صحیح کرنے کے اقدام کی وجہ سے ایران کے حسابات میں نقصان ہوا ہے جسے […]

واشنگٹن: ہبہ القدسی
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایرانی جوہری معاہدہ سے اپنے ملک کے نکلنے پر فخر کرتے ہوئے اس بات کی تاکید کی ہے کہ ان کی انتظامیہ کی طرف سے اس خارجی پالیسی کو صحیح کرنے کے اقدام کی وجہ سے ایران کے حسابات میں نقصان ہوا ہے جسے سابق صدر باراک اوباما نے اختیار کیا تھا اور اس کا کردار دو سال کے دوران بہت کم ہوا ہے۔
گذشتہ رات سے قبل ریپبلکن پارٹی کے اراکین کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ گذشتہ سال مئی کے ماہ میں ایرانی معاہدہ سے نکلنے اور دوبارہ امریکی پابندیاں لگائے جانے کے بعد ملک اس حالت میں نہیں ہے جس حالت میں وہ دو سال قبل تھا اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ پابندیوں کے ساتھ ایران کی معیشت گری ہے اور ابھی ایران میں عوامی مظاہرے بھی ہو رہے ہیں اور وہاں کی معیشت بھی خراب ہو چکی ہے۔(۔۔۔)
جمعرات 28 رجب المرجب 1440 ہجری – 04 اپریل 2019ء – شمارہ نمبر [14737]