ایران
ایران کے پروپگنڈے کو نشر کرنے والے جعلی عرب ویب سائٹس اور نیٹورکس
لندن: الشرق الاوسط کل برطانوی اوکسفورڈ یونیورسیٹی کی طرف سے نشر کردہ ریسرچ نے انکشاف کیا ہے کہ ایران اپنے پروپگنڈے اور عالم عربی میں مداخلت کو نشر کرنے کے لئے ریکارڈ کردہ جعلی بیانات اور گمراہ کن ناموں سے ویب سائٹوں کا استعمال کر رہا ہے اور خاص طور سے سعودی […]

لندن: الشرق الاوسط
کل برطانوی اوکسفورڈ یونیورسیٹی کی طرف سے نشر کردہ ریسرچ نے انکشاف کیا ہے کہ ایران اپنے پروپگنڈے اور عالم عربی میں مداخلت کو نشر کرنے کے لئے ریکارڈ کردہ جعلی بیانات اور گمراہ کن ناموں سے ویب سائٹوں کا استعمال کر رہا ہے اور خاص طور سے سعودی عرب کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔
اوکسفورڈ یونیورسیٹی کے اندر کمپیوٹر پروپیگنڈے کی یونٹ کے تین اسکالروں کی طرف سے تیار کردہ عالم عرب میں ایرانی مداخلت کے اعداد وشمار نامی اس ریسرچ پیپر میں ایک تجزیہ پیش کیا ہے جو عربی زبان میں 154 سے زائد ٹویٹ پر مشتمل ہے اور یہ ٹویٹس ان اکاؤنس سے کئے گئے جنہیں ٹویٹر ویب سائٹ نے گذشتہ سال کے اگست ماہ میں بند کر دیا تھا کیونکہ ان ویب سائٹوں نے گمراہی کے مشن میں حصہ لیا تھا اور اس کا مرکز ایران تھا۔(۔۔۔)
جمعرات 28 رجب المرجب 1440 ہجری – 04 اپریل 2019ء – شمارہ نمبر [14737]