پہلا صفحہ
مظاہرین کے دفاع میں سوڈانی فوج کا پولس سے ٹکراؤ
خرطوم: احمد یونس کل خرطوم زبردست مظاہرہ کرنے والوں کا میدان بن چکا تھا جن کی تعداد ایک ملین سے زیادہ تھی اور ان سب کا مطالبہ صدر کی معزولی تھی۔(۔۔۔) مظاہرہ کرنے والوں نے الشرق الاوسط کے ساتھ ہونے والی گفتگو میں کہا کہ تقریبا تین سو پولس فورسز نے […]

خرطوم: احمد یونس
کل خرطوم زبردست مظاہرہ کرنے والوں کا میدان بن چکا تھا جن کی تعداد ایک ملین سے زیادہ تھی اور ان سب کا مطالبہ صدر کی معزولی تھی۔(۔۔۔) مظاہرہ کرنے والوں نے الشرق الاوسط کے ساتھ ہونے والی گفتگو میں کہا کہ تقریبا تین سو پولس فورسز نے ان پر حملہ کردیا اور ان کی طرف آنسو گیس کے گولے بھی داغے لیکن ایئرفور کی یونٹس نے ان سیکیورٹی اہلکار پر گولی چلانا شروع کر دیا جنہوں نے گولی چلنے کے بعد راہ فرار اختیار کیا اور اس چھڑپ میں ایک فوجی قربان ہو گیا۔
دھرنا دینے والوں نے تیسرے دن بھی فوجی ہیڈکواٹر کے سامنے دھرنا دیا جبکہ تحریک کے رہنماؤں نے شہریوں سے اس دھرنے کی حفاظت کے لئے سڑکوں پر نکلنے کی دعوت دی ہے اور کہا کہ فوج کو موقف شہریوں کے ساتھ ہے اور وہ مکمل طور پر ہمارے ساتھ ہو سکتے ہیں۔
کل اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انطونیو گوتریچ نے سوڈان کے تمام فریقوں کو سختی سے بچنے کی دعوت دی ہے اور بشیر کو اس موجودہ صورتحال کے حل کے لئے ماحول سازگار کرنے پر آمادہ کیا ہے۔(۔۔۔)
منگل 04 شعبان المعظم 1440 ہجری – 09 اپریل 2019ء – شمارہ نمبر [14743]