امريكہ
پاسدارن کو دہشت گرد تنظیم قرار دے کر امریکہ کی طرف سے ایران کے محاصرہ کی تکمیل
واشنگٹن: ایلی یوسف ۔ بیروت: بولا اسطیح ۔ لندن: الشرق الاوسط امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے کل ایران کے پاسداران انقلاب کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے کر ایران کے محاصرہ مکمل کر لیا ہے اور ایران نے اس کے جواب میں مغربی ایشیاء کے اندر امریکی فورسز کو […]

واشنگٹن: ایلی یوسف ۔ بیروت: بولا اسطیح ۔ لندن: الشرق الاوسط
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے کل ایران کے پاسداران انقلاب کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے کر ایران کے محاصرہ مکمل کر لیا ہے اور ایران نے اس کے جواب میں مغربی ایشیاء کے اندر امریکی فورسز کو دہشت گرد جماعت قرار دیا ہے۔
ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاسداران انقلاب عالمی دہشت گرد مشن کو پورا کرنے کے لئے حکومت کی ایک مرکزی تنظیم ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ اس فیصلہ میں پاسداران انقلاب کے ساتھ مالی تعاون کرنے یا کسی اور طرح کی مدد کرنے کی ممانعت بھی شامل ہے۔۔۔ اگر کسی نے پاسداران انقلاب کے ساتھ معاملہ کیا تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ اس نے دہشت گرد کی فنڈنگ کی اور انہوں نے تہران پر مزید مالی دباؤ ڈالنے کی دھمکی دی ہے۔(۔۔۔)
امریکی اقدام کے جواب میں ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی نے کہا کہ ایران کی قومی امن وسلامتی کی اعلی کمیٹی نے کل اعلان کیا ہے کہ ریاستہائے متحدہ دہشت گردی کی نگرانی کرنے والا ملک ہے اور علاقہ میں پھیلی ہوئی امریکی فورسز دہشت گرد جماعت ہیں۔
منگل 04 شعبان المعظم 1440 ہجری – 09 اپریل 2019ء – شمارہ نمبر [14743]